🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (بَيَانُ النَّوْمِ بَعْدَ صَلَاةِ التَّهَجُّدِ)
نماز تہجد کے بعد سونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1210
1210 - وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مَمْلَكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ سَأَلَ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قِرَاءَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَلَاتِهِ؟ فَقَالَتْ: وَمَا لَكُمْ وَصَلَاتُهُ؟ كَانَ يُصَلِّي ثُمَّ يَنَامُ قَدْرَ مَا صَلَّى، ثُمَّ يُصَلِّي قَدْرَ مَا نَامَ، ثُمَّ يَنَامُ قَدْرَ مَا صَلَّى، حَتَّى يُصْبِحَ، ثُمَّ نَعَتَتْ قِرَاءَتَهُ، فَإِذَا هِيَ تَنْعَتُ قِرَاءَةً مُفَسَّرَةً حَرْفًا حَرْفًا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ.
یعلیٰ بن مملک سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی زوجہ محترمہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قراءت اور نماز کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”تم ان کی نماز کے متعلق پوچھ کر کیا کرو گے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز پڑھا کرتے تھے، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جتنی دیر نماز پڑھی ہوتی، اتنی دیر سو جاتے تھے، پھر جس قدر سوئے اسی قدر نماز پڑھتے، پھر جتنی دیر نماز پڑھی ہوتی اسی قدر سو جاتے تھے حتیٰ کہ صبح ہو جاتی“، پھر انہوں نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قراءت کے متعلق بتایا تو انہوں نے فرمایا کہ ”آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی قراءت کا ایک ایک حرف واضح ہوتا تھا“۔ حسن، رواہ ابوداؤد والترمذی والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1210]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (1466) والترمذي (2932 وقال: حسن صحيح غريب.) والنسائي (214/3 ح 1630)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں