صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ إِحْلاَفِ الْمُلاَعِنِ:
باب: لعان کرنے والے کو قسم کھلانا۔
حدیث نمبر: 5306
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ قَذَفَ امْرَأَتَهُ فَأَحْلَفَهُمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ فَرَّقَ بَيْنَهُمَا".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے جویریہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ نے کہ قبیلہ انصار کے ایک صحابی نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں میاں بیوی سے قسم کھلوائی اور پھر دونوں میں جدائی کرا دی۔ [صحيح البخاري/كِتَاب الطَّلَاقِ/حدیث: 5306]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک انصاری آدمی نے اپنی بیوی پر تہمت لگائی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں (میاں بیوی) سے قسم لی، پھر دونوں میں تفریق کر دی۔“ [صحيح البخاري/كِتَاب الطَّلَاقِ/حدیث: 5306]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة