مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بَيَانُ أَنَّ الدُّعَاءَ يُطْلَبُ بِحُضُورِ الْقَلْبِ وَالثَّبَاتِ)
دعا میں دلجمعی اور پختگی کا بیان
حدیث نمبر: 2225
2225 - وَعَنْهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِذَا دَعَا أَحَدُكُمْ فَلَا يَقُلِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ ، ارْحَمْنِي إِنْ شِئْتَ، ارْزُقْنِي إِنْ شِئْتَ، وَلِيَعْزِمْ مَسْأَلَتَهُ، إِنَّهُ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ، لَا مُكْرِهَ لَهُ" (رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ) .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو یوں نہ کہے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ» ”اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے“، «اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي إِنْ شِئْتَ» ”اگر تُو چاہے تو مجھ پر رحم فرما“، «اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي إِنْ شِئْتَ» ”اگر تُو چاہے تو مجھے رزق عطا فرما“، بلکہ اسے چاہیے کہ وہ پورے عزم کے ساتھ دعا کرے، کیونکہ وہ جیسے چاہے کرتا ہے، اسے کوئی مجبور کرنے والا نہیں۔“ [رواہ البخاری: 7477] ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الدعوات/حدیث: 2225]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (7477)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح