🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

--. (عَدَمُ جَمْعِ النِّسَاءِ الصِّغَارِ وَالكِبَارِ مِنَ الأَقْرِبَاءِ)
چھوٹے اور بڑے سگے رشتہ والی عورتوں کو جمع نہ کیا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3171
(الْفَصْلُ الثَّانِي) 3171 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا أَوِ الْعَمَّةُ عَلَى بِنْتِ أَخِيهَا وَالْمَرْأَةُ عَلَى خَالَتِهَا وَالْخَالَةُ عَلَى بِنْتِ أُخْتِهَا لَا تُنْكَحُ الصُّغْرَى عَلَى الْكُبْرَى وَلَا الْكُبْرَى عَلَى الصُّغْرَى  . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَفِي النَّسَائِيِّ وَرِوَايَتُهُ إِلَى قَوْلِهِ بِنْتِ أُخْتِهَا.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے منع فرمایا: ”ایسی عورت سے نکاح کیا جائے جس کی پھوپھی اس کے نکاح میں پہلے سے ہو یا پھوپھی سے اس کی بھتیجی کے ہوتے ہوئے نکاح نہ کیا جائے، اسی طرح خالہ اور بھانجی کو یا بھانجی اور خالہ کو ایک ساتھ ایک مرد کے نکاح میں جمع نہ کیا جائے، نیز (رشتے میں) چھوٹی (مثلاً: بھتیجی، بھانجی) کا بڑی پر اور بڑی کا چھوٹی پر نکاح کرنے سے منع فرمایا۔“ (ترمذی، ابوداؤد، دارمی، نسائی) اور ان کی روایت «بِنْتِ أُخْتِهَا» ”بھانجی“ تک ہے۔ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و ابوداؤد و الدارمی و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3171]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (1126 وقال: حسن صحيح) و أبو داود (2065) و الدارمي (136/2 ح2184) و النسائي (98/6 ح 3298 مختصرًا و عنده: ’’بنت أخيھا‘‘ / مذکر)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں