الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (أُسْلُوبُ مَحَبَّةِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لِابْنَتِهِ)
ابوبکر رضی اللہ عنہ کا بیٹی سے انداز محبت
حدیث نمبر: 4690
4690 - وَعَنِ الْبَرَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَوَّلَ مَا قَدِمَ الْمَدِينَةَ، فَإِذَا عَائِشَةُ ابْنَتُهُ مُضْطَجِعَةٌ، قَدْ أَصَابَهَا حُمَّى، فَأَتَاهَا أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ: كَيْفَ أَنْتِ يَا بُنَيَّةُ؟ وَقَبَّلَ خَدَّهَا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب ابوبکر رضی اللہ عنہ شروع شروع میں مدینہ تشریف لائے تو میں ان کے ساتھ (ان کے گھر) گیا تو ان کی بیٹی عائشہ رضی اللہ عنہا لیٹی ہوئی تھیں اور وہ بخار میں مبتلا تھیں، ابوبکر رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے تو فرمایا: ”پیاری بیٹی! تمہارا کیا حال ہے؟“ اور انہوں نے ان کے رخسار پر بوسہ دیا۔ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4690]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (5222) [و البخاري (3918) ] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح