مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الْأَشْعَارُ الْهِجَائِيَّةُ أَشَدُّ مِنَ السِّهَامِ)
ہجویہ اشعار تیر سے زیادہ سخت
حدیث نمبر: 4790
4790 - وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"اهْجُوا قُرَيْشًا، فَإِنَّهُ أَشَدُّ عَلَيْهِمْ مِنْ رَشْقِ النَّبْلِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”قریش کی ہجو بیان کرو کیونکہ یہ ان پر تیر اندازی سے بھی زیادہ شدید ہے۔“ (رواہ مسلم)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4790]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2490/157)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح