مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (سَبْعُ هَدَايَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سات ہدایات
حدیث نمبر: 5259
5259 - وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَمَرَنِي خَلِيلِي بِسَبْعٍ: أَمَرَنِي بِحُبِّ الْمَسَاكِينِ وَالدُّنُوِّ مِنْهُمْ، وَأَمَرَنِي أَنْ أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ دُونِي وَلَا أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ فَوَقِي ، وَأَمَرَنِي أَنْ أَصِلَ الرَّحِمَ وَإِنْ أَدْبَرَتْ ، وَأَمَرَنِي أَنْ لَا أَسْأَلَ أَحَدًا شَيْئًا ، وَأَمَرَنِي أَنْ أَقُولَ بِالْحَقِّ وَإِنْ كَانَ مُرًّا، وَأَمَرَنِي أَنْ لَا أَخَافَ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ، وَأَمَرَنِي أَنْ أُكْثِرَ مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ فَإِنَّهُنَّ مِنْ كَنْزٍ تَحْتَ الْعَرْشِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.
ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میرے خلیل نے مجھے سات چیزوں کے متعلق حکم فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”مساکین سے محبت کرنے اور ان کے قریب رہنے“ کا مجھے حکم فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا کہ ”میں اپنے سے کم تر کی طرف دیکھوں اور جو مجھ سے (دنیا کے لحاظ سے) برتر ہے اس کی طرف نہ دیکھوں“، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ”صلہ رحمی کا حکم فرمایا اگرچہ وہ قطع رحمی کریں“، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا کہ ”میں کسی سے کوئی چیز نہ مانگوں“، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا کہ ”میں حق بات کروں اگرچہ وہ کڑوی ہو“، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا کہ ”میں اللہ کے (حق کے) بارے میں کسی ملامت گر کی ملامت سے نہ ڈروں“، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا کہ میں «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کے سوا کوئی طاقت اور قوت نہیں“ کثرت سے پڑھا کروں، کیونکہ وہ (کلمات) عرش کے نیچے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہیں۔ اسنادہ حسن، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5259]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (5/ 159 ح 21745)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن