مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (بَعْضُ النَّاسِ سَيَدْخُلُونَ النَّارَ رَغْمَ ذِكْرِ اللَّهِ)
اللہ کو یاد کرنے کے باوجود کچھ لوگ جہنم میں جائیں گی
حدیث نمبر: 5349
5349 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ:"يَقُولُ اللَّهُ جَلَّ ذِكْرُهُ: أَخْرِجُوا مِنَ النَّارِ مَنْ ذَكَرَنِي يَوْمًا أَوْ خَافَنِي فِي مَقَامٍ"رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ والْبَيْهَقِيُّ فِي"كِتَابِ الْبَعْثِ وَالنُّشُورِ".
انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ، اس کا ذکر عظیم الشان ہو، فرمائے گا: ”ہر اس شخص کو جہنم کی آگ سے نکال دو جس نے (اخلاص کے ساتھ) کسی ایک روز بھی مجھے یاد کیا ہو یا وہ کسی جگہ مجھ سے ڈرا ہو۔“”یہ حدیث حسن ہے، اسے ترمذی اور بیہقی نے کتاب البعث والنشور میں روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الرقاق/حدیث: 5349]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (2594 وقال: حسن غريب) و البيھقي في کتاب البعث و النشور (لم أجده ورواه في شعب الإيمان (740) [والحاکم (70/1) ] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن