مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (حُسْنُ مُعَامَلَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ امْرَأَةٍ جَاهِلَةٍ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نادان عورت کے ساتھ حسن سلوک
حدیث نمبر: 5810
5810 - وَعَنْهُ، أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ فِي عَقْلِهَا شَيْءٌ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَّةً فَقَالَ يَا أُمَّ فُلَانٍ انْظُرِي أَيَّ السِّكَكِ شِئْتِ حَتَّى أَقْضِيَ لَكِ حَاجَتَكِ فَخَلَا مَعَهَا فِي بَعْضِ الطُّرُقِ حَتَّى فَرَغَتْ مِنْ حَاجَتِهَا. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت تھی جس کی عقل کچھ کم تھی، اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے آپ سے کچھ کام ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اے اُمِ فلاں! دیکھو! جس گلی میں تم چاہو میں تمہارے ساتھ چلتا ہوں تاکہ میں تمہارا کام پورا کر سکوں“، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک راستے میں اس کے ساتھ گئے حتیٰ کہ اس کا کام ہو گیا۔ (رواہ مسلم) [مشكوة المصابيح/كتاب الفضائل والشمائل/حدیث: 5810]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (76/ 2326)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح