مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الصَّحَابَةُ الَّذِينَ نَزَلَتْ فِيهِمْ آيَةُ «تَطْرُدِ الَّذِينَ» )
وہ صحابہ جن کے بارے میں آیت «تَطْرُدِ الَّذِینَ» نازل ہوئی
حدیث نمبر: 6202
6202 - وَعَنْ سَعْدٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتَّةَ نَفَرٍ، فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اطْرُدْ هَؤُلَاءِ لَا يَجْتَرِئُونَ عَلَيْنَا. قَالَ: وَكُنْتُ أَنَا وَابْنُ مَسْعُودٍ وَرَجُلٌ مِنْ هُذَيْلٍ. وَبِلَالٌ وَرَجُلَانِ لَسْتُ أُسَمِّيهِمَا، فَوَقَعَ فِي نَفْسِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقَعَ، فَحَدَّثَ نَفْسَهُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى: وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم چھ افراد نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، مشرکین نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا کہ ان لوگوں کو یہاں سے دور کر دیں تاکہ یہ ہماری موجودگی میں آنے کی جرأت نہ کریں، راوی بیان کرتے ہیں کہ (ان میں) میں، ابن مسعود رضی اللہ عنہ، ہذیل قبیلے کا ایک آدمی، بلال رضی اللہ عنہ اور دو آدمی اور تھے جن کا میں نام نہیں لیتا، اللہ نے جو چاہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دل میں خیال آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دل میں کوئی بات سوچی تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ﴾ [سورة الأنعام: 52] ”آپ ان لوگوں کو دور نہ کریں جو صبح و شام اپنے رب کو، اس کی رضا مندی کے حصول کے لیے پکارتے رہتے ہیں۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6202]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (46/ 2413)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح