🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15072
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ , أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ , أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ , وَذَكَرُوا الْعَزْلَ , فَقَالَ:" كُنَّا نَصْنَعُهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور باسعادت میں عزل کر لیا کرتے تھے۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 15072]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5207، م: 1440، وانظر: 1532
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15073
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ , قَالَ عَطَاءٌ : حِينَ قَدِمَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ مُعْتَمِرًا , فَجِئْنَاهُ فِي مَنْزِلِهِ , فَسَأَلَهُ الْقَوْمُ عَنْ أَشْيَاءَ، ثُمَّ ذَكَرُوا لَهُ الْمُتْعَةَ , فَقَالَ:" نَعَمْ، اسْتَمْتَعْنَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ , وَعُمَرَ حَتَّى إِذَا كَانَ فِي آخِرِ خِلَافَةِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
عطاء کہتے ہیں کہ جب سیدنا جابر رضی اللہ عنہ عمرے کے لئے تشریف لائے تو ہم ان کے گھر حاضر ہوئے لوگوں نے ان سے مختلف سوالات پوچھے پھر متعہ کے متعلق پوچھا: انہوں نے فرمایا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر وعمر کے دور میں عورتوں سے متعہ کیا کرتے تھے حتی کے بعد میں سیدنا عمر نے اس کی ممانعت فرما دی۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 15073]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1405
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15074
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , قَالَ: سَمِعْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ أَرْطَاةَ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَابَتْ لَهُ الشَّمْسُ بِمَكَّةَ , فَلَمْ يُصَلِّ الْمَغْرِبَ حَتَّى أَتَى سَرِفَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکہ مکر مہ میں تھے کہ سورج غروب ہو گیا لیکن آپ نے مغرب کی نماز مقام سرف پہنچ کر پڑھی۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 15074]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، الحجاج بن أرطاة وأبو الزبير مدلسان وقد عنعنا ، وقد خالف الحجاج بن أرطاة فى متن هذا الحديث فرواه مقلوبا، وصوابه قد سلف، برقم: 14274
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15075
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ , سَمِعَهُ مِنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ " أَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ , بَعْدَ مَا أُدْخِلَ فِي حُفْرَتِهِ , فَوَضَعَهُ عَلَى رُكْبَتِهِ , وَأَلْبَسَهُ قَمِيصَهُ، وَنَفَثَ عَلَيْهِ مِنْ رِيقِهِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی مرگیا اور اسے قبر میں اتارا جا چکا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبر سے نکلوایا اور اس کی پیشانی سے پاؤں تک اپنا لعاب دہن ملا اور اسے اپنی قمیض پہنا دی۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 15075]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1270، م: 2773
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15076
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , قَالَ: سَمِعَ عَمْرٌو ، جَابِرًا ، يَقُولُ: سَمِعَتْ أُذُنَايَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَوْمٌ يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ، فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میرے کانوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ جہنم سے کچھ لوگوں کو نکال کر جنت میں داخل فرمائیں گے۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 15076]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6558، م: 191
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15077
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ عَمْرٍو , عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ , أَنَّ أَمِيرًا كَانَ بِالْمَدِينَةِ يُقَالُ لَهُ: طَارِقٌ ," قَضَى بِالْعُمْرَى لِلْوَارِثِ" , عَلَى قَوْلِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سلیمان بن یسار کہتے ہیں کہ مدینہ منورہ میں ایک گورنر تھا جس کا نام طارق تھا اس نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ عمری کا حق وارث کے لئے ہو گا اور اسنے اس کی دلیل اس نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے دی تھی جو انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نقل کی تھی۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 15077]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، وانظر صحيح مسلم: 1625
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15078
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، سَمِعَ جَابِرًا , يَقُولُ:" لَمْ نُبَايِعْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمَوْتِ , إِنَّمَا بَايَعْنَاهُ عَلَى أَنْ لَا نَفِرَّ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم نے صلح حدیبیہ کے موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات پر بیعت کی تھی کہ ہم میدان جنگ سے راہ فرار اختیار نہیں کر یں گے موت پر بیعت نہیں کی تھی۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 15078]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1856
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15079
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، سَمِعَ جَابِرًا , يَقُولُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ , فَقَالَ:" اعْلِفْهُ نَاضِحَكَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سینگی لگانے کی اجرت کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا: ان پیسوں کا چارہ خرید کر اپنے اونٹ کو کھلادو۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 15079]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15080
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , حَدَّثَنَا ابْنُ عَقِيلٍ , عَنْ جَابِرٍ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَكَلَ خُبْزًا وَلَحْمًا , فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے روٹی اور گوشت تناول فرمایا: اور تازہ وضو کئے بغیر نماز پڑھ لی۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 15080]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عبدالله بن محمد بن عقيل، وهو متابع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15081
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ , حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ , حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَيْتَةً , فَهِيَ لَهُ , وَمَا أَكَلَتِ الْعَافِيَةُ مِنْهُ , لَهُ بِهِ صَدَقَةٌ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص کسی ویران بنجر زمین کو آباد کر ے وہ اس کی ہو گی اور جتنے جانور اس میں سے کھائیں گے اسے ان سب پر صدقے کا ثواب ملے گا۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 15081]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں