🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1293. وَمِنْ حَدِيثِ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27389
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ , عَنْ مُجَاهِدٍ , عَنْ أُمِّ هَانِئٍ , قَالَتْ: " قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ مَرَّةً , وَلَهُ أَرْبَعُ غَدَائِرَ" .
حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ مکہ مکرمہ تشریف لائے تو اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں کے چار حصے چار مینڈھیوں کی طرح تھے۔ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27389]

حکم دارالسلام: إسناده ضعيف لانقطاعه، مجاهد لم يسمع من أم هانئ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27390
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ , قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي نَجِيحٍ يَذْكُرُ , عَنْ مُجَاهِدٍ , عَنْ أُمِّ هَانِئٍ , قَالَتْ: " رَأَيْتُ فِي رَأْسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَفَائِرَ أَرْبَعًا" .
حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ مکہ مکرمہ تشریف لائے تو اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں کے چار حصے چار مینڈھیوں کی طرح تھے۔ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27390]

حکم دارالسلام: إسناده ضعيف لانقطاعه، مجاهد لم يسمع من أم هانئ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27391
حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ , قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ , قَالَ: سَأَلْتُهُ عَنْ صَلَاةِ الضُّحَى , فَقَالَ: سَأَلْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهَا , فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا يُخْبِرُنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّاهَا , إِلَّا أَنَّ أُمَّ هَانِئٍ أَخْبَرَتْنِي , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " دَخَلَ عَلَيْهَا , فَصَلَّى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ , فَلَمْ أَرَهُ صَلَّى قَبْلَهَا وَلَا بَعْدَهَا" .
عبداللہ بن حارث رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف صحابہ رضی اللہ عنہم سے چاشت کی نماز کے متعلق پوچھا، لیکن حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا کے علاوہ مجھے کسی نے یہ نہیں بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نماز پڑھی ہے، البتہ وہ بتاتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے یہاں آئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ رکعتیں پڑھیں، میں نے انہیں یہ نماز نہ پہلے پڑھتے ہوئے دیکھا اور نہ اس کے بعد۔ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27391]

حکم دارالسلام: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف يزيد بن أبى زياد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27392
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ , قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ , عَنْ مُوسَى بْنِ مَيْسَرَةَ , عَنْ أَبِي مُرَّةَ , أَنَّهُ سَمِعَ أُمَّ هَانِئٍ ، تَقُولُ: " صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَنْزِلِي ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُلْتَحِفًا بِهِ" .
حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے دن میرے گھر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کپڑے میں اچھی طرح لپٹ کر آٹھ رکعتیں پڑھیں۔ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27392]

حکم دارالسلام: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27393
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ , عَنْ مُسْلِمِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ , عَنْ صَالِحٍ مَوْلَى وَجْزَةَ , عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ , قَالَتْ: جِئْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي امْرَأَةٌ قَدْ ثَقُلْتُ , فَعَلِّمْنِي شَيْئًا أَقُولُهُ وَأَنَا جَالِسَةٌ , قَالَ: " قُولِي: اللَّهُ أَكْبَرُ مِائَةَ مَرَّةٍ , فَإِنَّهُ خَيْرٌ لَكِ مِنْ مِائَةِ بَدَنَةٍ مُجَلَّلَةٍ مُتَقَبَّلَةٍ , وَقُولِي: الْحَمْدُ لِلَّهِ , مِائَةَ مَرَّةٍ , فَإِنَّهُ خَيْرٌ لَكِ مِنْ مِائَةِ فَرَسٍ مُسْرَجَةٍ مُلْجَمَةٍ , حَمَلْتِيهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ , وَقُولِي: سُبْحَانَ اللَّهِ مِائَةَ مَرَّةٍ , هُوَ خَيْرٌ لَكِ مِنْ مِائَةِ رَقَبَةٍ مِنْ بني إِسْمَاعِيلَ تُعْتِقِينَهُنَّ , وَقُولِي: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِائَةَ مَرَّةٍ , لَا تَذَرُ ذَنْبًا وَلَا يَسْبِقُهُ الْعَمَلُ" .
حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں بوڑھی اور کمزور ہو گئی ہوں، مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیجئے جو میں بیٹھے بیٹھے کر لیا کرو؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سو مرتبہ «سبحان الله» کہا کرو، کہ یہ اولاد ِ اسماعیل میں سے سو غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا، سو مرتبہ «الحمدلله» کہا کرو کہ یہ اللہ کے راستے میں زین کسے ہوئے اور لگام ڈالے ہوئے سو گھوڑوں پر مجاہدین کو سوار کرنے کے برابر ہے اور سو مرتبہ «الله اكبر» کہا کرو کہ یہ قلادہ باندھے ہوئے ان سو اونٹوں کے برابر ہو گا جو قبول ہو چکے ہوں اور سو مرتبہ «لا اله الا الله» کہا کرو کہ یہ زمین و آسمان کی فضاء کو بھر دیتا ہے اور اس دن کسی کا کوئی عمل اس سے آگے نہیں بڑھ سکے گا الاّ یہ کہ کوئی شخص تمہاری ہی طرح کا عمل کرے۔ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27393]

حکم دارالسلام: إسناده ضعيف لضعف أبى معشر، ولجهالة صالح مولي وجزة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں