مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1327. حَدِيثُ سَلْمَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
حدیث نمبر: 27617
حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي الْمَوَالِي ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ حَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ جَدَّتِهِ سَلْمَى , خَادِمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: مَا سَمِعْتُ أَحَدًا قَطُّ يَشْكُو إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَعًا فِي رَأْسِهِ إِلَّا قَالَ: " احْتَجِمْ"، وَلَا وَجَعًا فِي رِجْلَيْهِ , إِلَّا قَالَ:" اخْضِبْهُمَا بِالْحِنَّاءِ" .
حضرت سلمیٰ رضی اللہ عنہا (جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خادمہ تھیں) سے مروی ہے کہ میں نے جب بھی کسی کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سر درد کی شکایت کرتے ہوئے سنا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے یہی فرمایا کہ سینگی لگواؤ اور جب بھی کسی نے پاؤں میں درد کی شکایت کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا کہ ان پر مہندی لگاؤ۔ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27617]
حکم دارالسلام: إسناده ضعيف لاضطرابه، وقد اختلف فى إسناده على عبدالرحمن بن أبى الموالي
حدیث نمبر: 27618
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِي ، حَدَّثَنَا فَائِدٌ مَوْلَى ابْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ عَمَّتِهِ سَلْمَى ، قَالَتْ: مَا اشْتَكَى أَحَدٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَعًا فِي رَأْسِهِ إِلَّا قَالَ: " احْتَجِمْ"، وَلَا اشْتَكَى إِلَيْهِ أَحَدٌ وَجَعًا فِي رِجْلَيْهِ , إِلَّا قَالَ:" اخْضِبْ رِجْلَيْكَ" .
حضرت سلمیٰ رضی اللہ عنہا (جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خادمہ تھیں) سے مروی ہے کہ میں نے جب بھی کسی کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سر درد کی شکایت کرتے ہوئے سنا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے یہی فرمایا کہ سینگی لگواؤ اور جب بھی کسی نے پاؤں میں درد کی شکایت کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا کہ ان پر مہندی لگاؤ۔ [مسند احمد/مِنْ مُسْنَدِ الْقَبَائِلِ/حدیث: 27618]
حکم دارالسلام: إسناده ضعيف لاضطرابه، وقد اختلف فى إسناده على عبدالرحمن بن أبى الموالي