مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 644
حدیث نمبر: 644
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَجُلا يَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ كَيْفَ يُصَلِّي أَحَدُنَا بِاللَّيْلِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثْنَى مَثْنَى، فَإِذَا خَشِيتَ الصُّبْحَ، فَأَوْتِرْ بِوَاحِدَةٍ تُوتِرُ لَكَ مَا مَضَى مِنْ صَلاتِكَ" . قَالَ سُفْيَانُ: وَهَذَا أَجْوَدُهَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے ایک شخص کو سنا اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت منبر پر موجود تھے (سوال یہ تھا) کوئی شخص رات کے وقت کس طرح نوافل ادا کرے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو، دو کر کے۔ جب تمہیں صبح صادق قریب ہونے کا اندیشہ ہو، تو ایک رکعت وتر ادا کرو یہ تمہاری سابقہ تمام نماز کو طاق کر دے گی۔“ سفیان کہتے ہیں: یہ روایت زیادہ بہتر ہے۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 644]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وانظر الأحايث ثلاثة السابقة»