مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 903
حدیث نمبر: 903
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ ، أَنَّهُمَا سَمِعَا عَامِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو فِي الصَّلاةِ هَكَذَا، وَقَبَضَ الْحُمَيْدِيُّ أَصَابِعَهُ الأَرْبَعَةَ وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ" , قَالَ أَبُو عَلِيٍّ يَعْنِي بِشْرَ بْنَ مُوسَى: أَبُو بَكْرٍ الَّذِي وَصَفَ لَنَا , قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: وَقَالَ سُفْيَانُ: وَكَانَ زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ قَدْ حَدَّثَنِي بِأَرْبَعَةٍ سَمَاعَ ابْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَوَيْتُهُ فَنَسِيتُهُ إِلا هَذَا، فَقَالَ لِي زِيَادٌ: إِنَّمَا هِيَ أَرْبَعَةٌ.
عامر بن عبداللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے دوران اس طرح نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
امام حمیدی نے اپنی چار انگلیاں بند کیں اور شہادت کی انگلی کے ذریعے اشارہ کیا۔
ابوعلی بشر بن موسیٰ نامی راوی کہتے ہیں: امام ابوبکر حمیدی رحمہ اللہ نے ہمارے سامنے یہ کر کے دکھایا تھا۔
امام حمیدی یہ کہتے ہیں: سفیان نے یہ بات بیان کی ہے زیاد بن سعد نے چار روایات ایسی بیان کی ہیں جو انہوں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہیں تاہم میں نے ان میں سے صرف یہی روایت ذکر کی ہے۔ باقی روایات میں بھول گیا ہوں۔ زیاد نے مجھ سے کہا تھا وہ چار روایات ہیں۔ [مسند الحميدي/حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 903]

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 579، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 696، 718، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1943، 1944، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1160، 1269، 1274، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 749، 1194، 1199، وأبو داود فى «سننه» برقم: 988، 989، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1377، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2826، 2827، 2830، 2831، 2835، 2836، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1324، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16350، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6807»