كِتَابُ الْجُمُعَةِ کتاب: جمعہ کے بیان میں 3. بَابُ مَا جَاءَ مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً يَوْمَ الْجُمُعَةِ جس نے امام کے ساتھ ایک رکعت جمعہ کی پائی اس کا بیان
ابن شہاب سے روایت ہے، وہ کہتے تھے کہ جو شخص جمعہ کی نماز کی ایک رکعت پائے تو وہ ایک رکعت اور پڑھ لے یہی سنت ہے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5476، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 462/1، شركة الحروف نمبر: 221، فواد عبدالباقي نمبر: 5 - كِتَابُ الْجُمُعَةِ-ح: 11»
امام مالک رحمہ نے فرمایا: ہم نے اپنے شہر کے عالموں کو اسی قول پر پایا اور دلیل اس کی یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے ایک رکعت نماز میں سے پا لی تو اس نے وہ نماز پا لی۔“
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 221، فواد عبدالباقي نمبر: 5 - كِتَابُ الْجُمُعَةِ-ح: 11»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر جمعہ کے دن آدمیوں کا ہجوم ہو اور کسی شخص کو رکوع کرنا ممکن ہو لیکن سجدہ نہ کرسکتا ہو جب تک امام سجدے سے نہ اُٹھے، یا اپنی نماز سے فارغ نہ ہو تو اگر اس شخص نے سجدہ کر لیا جب لوگ اُٹھے سجدے سے فبہا، ورنہ اگر سجدہ نہ کر سکا یہاں تک کہ لوگ فارغ ہوگئے نماز سے تو اس کو چاہیے کہ نئے سرے سے ظہر کی چار رکعتیں پڑھے۔
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 221، فواد عبدالباقي نمبر: 5 - كِتَابُ الْجُمُعَةِ-ح: 11»
|