كِتَابُ الْجُمُعَةِ کتاب: جمعہ کے بیان میں 6. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِمَامِ يَنْزِلُ بِقَرْيَةٍ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي السَّفَرِ سفر میں امام کا جمعہ کے دن کسی گاؤں میں اُترنے کا بیان
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر امام ایسے گاؤں میں اُترا جہاں جمعہ واجب ہے اور امام مسافر ہے، اس نے خطبہ پڑھا اور جمعہ ادا کیا تو گاؤں والے بھی اس کے ساتھ جمعہ پڑھ لیں۔
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 224، فواد عبدالباقي نمبر: 5 - كِتَابُ الْجُمُعَةِ-ح: 13»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر امام نے ایسے گاؤں میں جمعہ پڑھا جہاں پر جمعہ واجب نہیں ہے، تو نہ امام کا جمعہ درست ہوگا نہ جن لوگوں نے اس کے ساتھ جمعہ پڑھا اُن کا نہ گاؤں والوں کا، بلکہ جو لوگ مقیم ہیں وہ اپنی چار رکعتیں پوری کریں۔
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 224، فواد عبدالباقي نمبر: 5 - كِتَابُ الْجُمُعَةِ-ح: 13»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: مسافر پر جمعہ واجب نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 224، فواد عبدالباقي نمبر: 5 - كِتَابُ الْجُمُعَةِ-ح: 13»
|