كِتَابُ الِاعْتِكَافِ کتاب: اعتکاف کے بیان میں 2. بَابُ مَا لَا يَجُوزُ الِاعْتِكَافُ إِلَّا بِهِ جس کے بغیر اعتکاف درست نہیں اس کا بیان
امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ حضرت قاسم بن محمد اور نافع مولیٰ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے، دونوں کہتے تھے کہ اعتکاف بغیر روزے کے درست نہیں ہے، کیونکہ اللہ جل جلالہُ نے فرمایا اپنی کتاب میں: ”کھاؤ اور پیو یہاں تک کہ سفید دھاری معلوم ہونے لگے سیادہ دھاری سے فجر کی۔ تمام کرو روزوں کو رات تک اور نہ چمٹو اپنی عورتوں سے جب تم اعتکاف سے ہو مسجدوں میں۔“ تو ذکر کیا اللہ جل جلالہُ نے اعتکاف کا روزے کے ساتھ۔
تخریج الحدیث: «مقطوع ضعيف، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 353/4-355، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 334/2، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 2640
شیخ سلیم ہلالی نے کہا کہ اس کی سند انقطاع کی وجہ سے ضعیف ہے اور شیخ احمد سلیمان نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔، شركة الحروف نمبر: 642، فواد عبدالباقي نمبر: 19 - كِتَابُ الِاعْتِكَافِ-ح: 4»
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک یہی حکم ہے کہ اعتکاف بغیر روزے کے درست نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 642، فواد عبدالباقي نمبر: 19 - كِتَابُ الِاعْتِكَافِ-ح: 4»
|