كِتَابُ النُّذُورِ وَالْأَيْمَانِ کتاب: نذروں کے بیان میں 8. بَابُ الْعَمَلِ فِي كَفَّارَةِ الْيَمِينِ قسم کے کفارہ کا بیان
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: جو شخص قسم کھائے پھر اس کو مکرر سہ کر رکھے، پھر قسم توڑے تو اس پر ایک بردے کا آزاد کرنا یا دس مسکینوں کو کھانا دینا ہے۔ اور جو شخص قسم کھائے پھر اس کو مکرر سہ کر نہ رکھے، پھر قسم توڑے تو وہ دس مسکینوں کو کھانا دے، ہر مسکین کو ایک مد گہیوں کا، اگر اس پر قدرت نہ ہو تو تین روزے رکھے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6713، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1744، 1745، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19980، 20037، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4334، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16051، 16058، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 12336، 12477، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4738، 4739، فواد عبدالباقي نمبر: 22 - كِتَابُ النُّذُورِ وَالْأَيْمَانِ-ح: 12»
سلیمان بن یسار نے کہا کہ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ جب کفارہ قسم کا دیتے تھے تو ہر ایک مسکین کو ایک مد گہیوں کا چھوٹے مد سے دیا کرتے تھے، اور اس کو کافی سمجھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه البيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4545، والنسائی فى «الكبريٰ» برقم: 19976، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 12207، فواد عبدالباقي نمبر: 22 - كِتَابُ النُّذُورِ وَالْأَيْمَانِ-ح: 12»
امام مالک رحمہ للہ نے فرمایا: جو شخص قسم کے کفارے میں مسکینوں کو کپڑا پہنائے، اگر مسکین مردوں کو دے تو ایک ایک کپڑا دینا کافی ہے، اور اگر عورتوں کو دے تو دو کپڑے دے، ایک کرتا اور ایک سربند جس کو خمار کہتے ہیں، کیونکہ اس قدر سے کم میں نماز درست نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 22 - كِتَابُ النُّذُورِ وَالْأَيْمَانِ-ح: 12»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب اپنی قسم کا کفارہ دیتے تھے تو دس مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے، اور ہر مسکین کو ایک مد گہیوں کا دیتے تھے، اور جب ایک قسم کو چند بار کہتے تھے تو اتنے ہی بردے آزاد کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6713، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19973، 20037، والبيهقي فى «سننه الصغير» برقم: 4030، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم: 4545، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4334، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16051، 16058، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 12336، 12477، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4738، 4739، فواد عبدالباقي نمبر: 22 - كِتَابُ النُّذُورِ وَالْأَيْمَانِ-ح: 13»
|