موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ رَضَاعَةِ الصَّغِيرِ
بچے کو دودھ پلانے کا بیان
حدیث نمبر: 1260
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، يَقُولُ: " لَا رَضَاعَةَ إِلَّا مَا كَانَ فِي الْمَهْدِ، وَإِلَّا مَا أَنْبَتَ اللَّحْمَ وَالدَّمَ"
حضرت یحییٰ بن سعید نے کہا: سعید بن مسیّب کہتے تھے: رضاعت وہی ہے جو بچپن میں ہو جب بچہ جھولی میں رہتا ہو، اور اس رضاعت سے خون اور گوشت بڑھے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 1260]
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 13907، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 977، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17346، فواد عبدالباقي نمبر: 30 - كِتَابُ الرَّضَاعِ-ح: 11»
حدیث نمبر: 1261
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " الرَّضَاعَةُ قَلِيلُهَا وَكَثِيرُهَا تُحَرِّمُ، وَالرَّضَاعَةُ مِنْ قِبَلِ الرِّجَالِ تُحَرِّمُ" . قَالَ يَحْيَى: وَسَمِعْتُ مَالِكًا، يَقُولُ: الرَّضَاعَةُ قَلِيلُهَا وَكَثِيرُهَا إِذَا كَانَ فِي الْحَوْلَيْنِ تُحَرِّمُ، فَأَمَّا مَا كَانَ بَعْدَ الْحَوْلَيْنِ، فَإِنَّ قَلِيلَهُ وَكَثِيرَهُ لَا يُحَرِّمُ شَيْئًا، وَإِنَّمَا هُوَ بِمَنْزِلَةِ الطَّعَامِ
ابن شہاب کہتے تھے: رضاعت تھوڑی ہو یا زیادہ حرمت ثابت کر دیتی ہے، اور رضاعت مردوں کی طرف سے بھی حرمت ثابت کر دیتی ہے۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: دو برس کے اندر رضاعت قلیل ہو یا کثیر حرمت ثابت کر دتیی ہے، اور دو برس کے بعد کی رضاعت سے حرمت ثابت نہیں ہوتی، بلکہ وہ مثل اور کھانوں کے ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 1261]
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: دو برس کے اندر رضاعت قلیل ہو یا کثیر حرمت ثابت کر دتیی ہے، اور دو برس کے بعد کی رضاعت سے حرمت ثابت نہیں ہوتی، بلکہ وہ مثل اور کھانوں کے ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الرَّضَاعِ/حدیث: 1261]
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، وانفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 30 - كِتَابُ الرَّضَاعِ-ح: 11ق»