🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

23. بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَالدَّجَّالِ
عیسی بن مریم علیہ السلام اور دجال کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1666
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَرَانِي اللَّيْلَةَ عِنْدَ الْكَعْبَةِ فَرَأَيْتُ رَجُلًا آدَمَ كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنْ أُدْمِ الرِّجَالِ، لَهُ لِمَّةٌ كَأَحْسَنِ مَا أَنْتَ رَاءٍ مِنَ اللِّمَمِ قَدْ رَجَّلَهَا فَهِيَ تَقْطُرُ مَاءً مُتَّكِئًا عَلَى رَجُلَيْنِ أَوْ عَلَى عَوَاتِقِ رَجُلَيْنِ يَطُوفُ بِالْكَعْبَةِ، فَسَأَلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قِيلَ: هَذَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ، ثُمَّ إِذَا أَنَا بِرَجُلٍ جَعْدٍ قَطَطٍ أَعْوَرِ الْعَيْنِ الْيُمْنَى كَأَنَّهَا عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ، فَسَأَلْتُ: مَنْ هَذَا؟ فَقِيلَ لِي: هَذَا الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ"
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: مجھ کو خواب میں ایک رات معلوم ہوا کہ کعبہ کے پاس ہوں، تو میں نے ایک شخص کو دیکھا گندمی رنگ جیسے کہ تو نے بہت اچھے گندمی رنگ کے آدمی دیکھے ہوں، اس کے کندھوں تک بال ہیں جیسے کہ تونے بہت اچھے کندھوں تک بال دیکھے ہیں، سو اس مرد نے اس بال میں کنگھی کی ہے تو ان سے پانی ٹپکتا ہے، دو آدمیوں پر تکیہ لگائے، یا یوں فرمایا: دو آدمیوں کے کندھوں پرتکیہ لگائے، وہی شخص بیت الله کا طواف کرتا ہے، سو میں نے پوچھا: کون شخص ہے؟ تو کسی نے مجھ سے کہا کہ یہ مسیح ہے مریم کا بیٹا، پھر میں نے یکایک ایک اور شخص دیکھا، نہایت گھنگریالے بال والا، داہنی آنکھ کا کانا، اس کی کانی آنکھ ایسی تھی جیسے پھولا ہوا انگور، سو میں نے پوچھا کہ یہ کون شخص ہے؟ کسی نے مجھ سے کہا: یہ مسیح دجال ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1666]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3438، 3439، 3441، 5902، 6999، 7026، 7128، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 169، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6231، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4834، فواد عبدالباقي نمبر: 49 - كِتَابُ صِفَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-ح: 2»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں