🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

موطا امام مالك رواية يحييٰ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1852)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

53. بَابُ التَّشْمِيتِ فِي الْعُطَاسِ
چھینک کا جواب دینے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1760
حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنْ عَطَسَ فَشَمِّتْهُ، ثُمَّ إِنْ عَطَسَ فَشَمِّتْهُ، ثُمَّ إِنْ عَطَسَ فَشَمِّتْهُ، ثُمَّ إِنْ عَطَسَ فَقُلْ: إِنَّكَ مَضْنُوكٌ" . قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ: لَا أَدْرِي أَبَعْدَ الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ
حضرت محمد بن عمرو بن حزم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر کوئی شخص چھینکے تو اس کا جواب دو (یعنی جب وہ الحمد للہ کہے تو یرحمک اللہ کہو)، پھر اگر چھینکے تو جواب دو، پھر اگر چھینکے تو جواب دو، پھر اگر چھینکے تو کہہ دو: تجھے زکام ہو گیا۔ عبداللہ بن ابی بکر نے کہا: معلوم نہیں کہ تیسری کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا، یا چوتھی کے بعد۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1760]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2993، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5037، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2743، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3714، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16615، 16794، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2703، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 603، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6234، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 26503، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 10051، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 4»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1761
وَحَدَّثَنِي وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا عَطَسَ، فَقِيلَ لَهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، قَالَ: " يَرْحَمُنَا اللَّهُ وَإِيَّاكُمْ وَيَغْفِرُ لَنَا وَلَكُمْ"
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو جب چھینک آتی اور کوئی «يَرْحَمُكَ اللّٰهُ» (تم پر اللہ رحم کرے) کہتا تو وہ «يَرْحَمُنَا اللّٰهُ وَإِيَّاكُمْ، وَيَغْفِرُ لَنَا وَلَكُمْ» کہتے، (یعنی: اللہ ہم پر رحم کرے اور تم پر بھی اور ہم کو بخشے اور تم کو بھی)۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْجَامِعِ/حدیث: 1761]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 9350، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 25990، بخاري فى «الادب المفرد» برقم: 933، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 5»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں