🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

373. يُبْعَثُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى نِيَّاتِهِمْ
قیامت کے دن لوگوں کو ان کی نیتوں پر اٹھایا جائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 578
578 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُبْعَثُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى نِيَّاتِهِمْ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں کو ان کی نیتوں پر اٹھایا جائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 578]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه: 4229، وأحمد: 2/ 392» لیث بن ابی سلیم ضعیف مدلس اور شریک مدلس ومختلط ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ کسی قوم پر عذاب بھیجتا ہے تو وہ عذاب ان تمام لوگوں پر آتا ہے جو اس قوم میں ہوتے ہیں پھر (روز قیامت) وہ اپنے اعمال کے مطابق اٹھائے جائیں گے۔“ [بخاري: 7108]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(قیامت کے دن) ہر بندے کو اس کی (نیت) پر اٹھایا جائے گا جس پر اسے موت آئی۔“ [مسلم: 2877]
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک لشکر کعبہ پر چڑھائی کرے گا جب وہ مقام بیداء پر ہوں گے تو ان کے اول و آخر سب لوگ زمین میں دھنسا دیئے جائیں گے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ان کے اول و آخر سب لوگ زمین میں کیوں دھنسا دیئے جائیں گے؟ جبکہ ان میں ان کی رعایا بھی ہوگی اور ایسے لوگ بھی ہوں گے جو ان میں سے نہیں ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”ان کے اول و آخر سب کو دھنسا دیا جائے گا اور پھر (روز قیامت) انہیں ان کی نیتوں پر اٹھایا جائے گا۔“ [بخاري: 2118، مسلم: 2884]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں