🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

494. أَعْطُوا الْأَجِيرَ أَجْرَهُ قَبْلَ أَنْ يَجِفَّ عَرَقُهُ
مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کردو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 744
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کر دو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 744]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن ماجه: 2443، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جس آدمی کو کسی کام پر رکھا گیا ہو جب وہ اپنا کام پورا کر لے تو پھر اس کو اس کی مزدوری ادا کرنے میں بلاوجہ تاخیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ مزدوری ادا کرنے میں تاخیر کرنا اور ٹال مٹول سے کام لینا ایک قسم کا ظلم ہے۔ اللہ تعالیٰ ٰ ایسے ظالم پر روز قیامت خود مدعی ہوگا۔
حدیث میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ٰ فرماتا ہے: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ روز قیامت میں خود ان کی طرف سے جھگڑوں گا: ایک وہ آدمی جو میرا نام لے کر عہد کرے پھر اسے توڑ ڈالے۔ وہ شخص جو کسی آزاد آدمی کو بیچ کر اس کی قیمت کھا جائے۔ اور ایک وہ آدمی جو کسی مزدور کو مزدوری پر رکھے تو اس سے پورا کام لے لیکن اسے اجرت نہ دے۔“ [بخاري: 2227]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں