🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

503. إِذَا وَزَنْتُمْ فَأَرْجِحُوا
جب تم تولو تو جھکا کر تولو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 759
759 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ طَالِبٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ، ثنا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَارِبٍ , عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا وَزَنْتُمْ فَأَرْجِحُوا»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم تولو تو جھکا کر تولو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 759]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2222، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2626»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث میں ماپ تول کے سلسلے میں راہنمائی فرمائی گئی ہے کہ سودا د یتے وقت ازراہ احتیاط کچھ نہ کچھ زیادہ دیا کرو تا کہ تم پر کسی کا حق نہ رہے۔ پورا پورا دینے میں تول کی کمی کا احتمال ہے لہٰذا زیادہ دو تاکہ کمی کا احتمال ہی نہ رہے۔ علاوہ ازیں اسلامی بھائی چارے اور ہمدردی کا بھی تقاضا ہے کہ حق دار کو اس کے حق سے کچھ زیادہ دو۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ”میں مسجد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے مجھے (میرے اونٹ کی) قیمت ادا کی اور زائد بھی دیا۔“ [بخاري: 2603]
سیدنا ابوصفوان بن عمیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ہجرت سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ ایک پاجامہ فروخت کیا، آپ نے (اس کی قیمت کے طور پر سونا، چاندی یا غلہ وغیرہ) مجھے تول کر عطا فرمایا اور جھکتا ہوا تو لا۔ [ابن ماجه: 2221، صحيح]

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں