🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

528. مَا سَتَرَ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ فِي الدُّنْيَا ذَنْبًا فَيُعَيِّرُهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
اللہ جس بندے کے گناہ پر دنیا میں پردہ پوشی فرما دے تو قیامت کے دن اسے (گناہ) پر عار نہیں دلائے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 800
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ جس بندے کے گناہ پر دنیا میں پردہ پوشی فرما دے تو قیامت کے دن اسے (گناہ) پر عار نہیں دلائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 800]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الصغير: 192، تاريخ مدينة السلام: 6/ 139، بزار: 3164» عمر بن سعید ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص (کے گناہ) پر اللہ دنیا میں پردہ پوشی فرماتا ہے اس پر قیامت کے دن بھی پردہ پوشی فرمائے گا۔“ [مسلم: 2590]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں