🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

587. لَا تَذْهَبُ حَبِيبَتَا عَبْدٍ فَيَصْبِرُ وَيَحْتَسِبُ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ
جس بندے کی دو محبوب چیزیں (آنکھیں) چلی جائیں پھر وہ صبر کرے اور ثواب کی امید رکھے تو وہ جنت میں داخل ہوگا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 908
908 - أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَاجِّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، بِالرَّمْلَةِ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، عَنْ أَخِيهِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَذْهَبُ حَبِيبَتَا عَبْدٍ فَيَصْبِرُ وَيَحْتَسِبُ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس بندے کی دو محبوب چیزیں (آنکھیں) چلی جائیں پھر وہ صبر کرے اور ثواب کی امید رکھے تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 908]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، شعب الايمان: 9492»
ابوصالح ضعیف مدلس ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ٰ نے فرمایا ہے: جب میں اپنے کسی بندے کو اس کی دو محبوب چیزوں کے ذریعے (یعنی آنکھوں سے محروم کر کے) آزماؤں پھر وہ اس پر صبر کرے تو میں اس کے بدلے میں اسے جنت دوں گا۔ [بخاري: 5653]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں