🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

599. لَا تَرُدُّوا السَّائِلَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ
سائل کو (خالی ہاتھ) نہ لوٹاؤ اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 929
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سائل کو (خالی ہاتھ) نہ لوٹاؤ اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 929]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه شعب الايمان: 3126، المجروحين:510/1»
عبداللہ بن عبد الملک قرشی سخت ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 930
930 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْبَزَّازُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ الصَّنْعَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُعَاذٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ جَدَّتِهِ حَوَّاءَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَرُدُّوا السَّائِلَ وَلَوْ بِظِلْفٍ مُحْرَقٍ»
عمرو بن معاذ انصاری اپنی دادی سیدہ حواء رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”سائل کو (خالی ہاتھ) نہ لوٹاؤ اگرچہ کھر ہی کیوں نہ ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 930]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد: 6 /435، ابن سعد: 427/10، المعجم الكبير: 557، جز 24»
عمرو بن معاذ انصاری مجہول الحال ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 931
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا . . . . . . اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 931]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابوزبیر مدلس کا عنعنہ ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 932
932 - أنا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، نا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ حَنْطَبٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَرُدُّوا السَّائِلَ وَلَوْ بِظِلْفٍ مُحْرَقٍ»
مطلب بن خطب سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سائل کو (خالی ہاتھ) نہ لوٹاؤ اگرچہ جلا ہوا گھر ہی کیوں نہ ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 932]
تخریج الحدیث: «مرسل ضعيف، وأخرجه عبدالرزاق: 11/9»
اسے مطلب بن خطب تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور یحییٰ بن ابی کثیر مدلس کا عنعنہ ہے۔
وضاحت: [الموطالامام مالك روايته ابن القاسم: 181، وسنده صحيح]

الحكم على الحديث:
مرسل ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں