مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
610. لَا تَجْعَلُونِي كَقَدَحِ الرَّاكِبِ
مجھے سوار (مسافر) کے پیالہ کی طرح مت بناؤ
حدیث نمبر: 944
944 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدِ الثَّوْرِيُّ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَجْعَلُونِي كَقَدَحِ الرَّاكِبِ» ، قَالُوا: وَمَا قَدَحُ الرَّاكِبِ؟ قَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ لِيَرْفَعُ مَتَاعَهُ عَلَى رَاحِلَتِهِ، فَيَبْقَى فِي قِدَحِهِ مَاءٌ، فَيُعِيدُهُ فِي إِدْاوَتِهِ، قَالَ: «اجْعَلُونِي فِي أَوَّلِ الْحَدِيثِ وَأَوْسَطِهِ وَآخِرِهِ»
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”مجھے سوار (مسافر) کے پیالہ کی طرح مت بناؤ۔“ صحابہ نے عرض کیا: سوار کا پیالہ کیا ہے؟ فرمایا: ”بے شک مسافر آدمی اپنا سامان اپنی سواری پر اٹھاتا ہے، اس کے پیالہ میں پانی بچ جاتا ہے تو وہ واپس اسے اپنے مشکیزے میں ڈال لیتا ہے۔“ فرمایا: ”مجھے تم بات کے شروع، درمیان اور آخر (تینوں جگہ) میں رکھو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 944]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه عبدالرزاق: 4320، شعب الايمان: 1476»
موسى ٰبن عبید ہ سخت ضعیف ہے، اس میں ایک اور بھی علت ہے۔
موسى ٰبن عبید ہ سخت ضعیف ہے، اس میں ایک اور بھی علت ہے۔