🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

647. إِنَّ إِعْطَاءَ هَذَا الْمَالِ فِتْنَةٌ
بلاشبہ اس مال کا ملنا آزمائش ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 999
999 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، أبنا زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَيْدٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ إِعْطَاءَ هَذَا الْمَالِ فِتْنَةٌ، وَإِمْسَاكَهُ فِتْنَةٌ»
مطرف سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک شخص نے انہیں بیان کیا کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ اس مال کا ملنا آزمائش ہے اور اسے روکے رکھنا بھی آزمائش ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 999]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أحمد: 58/5، الاحاد والمثاني: 2910»
وضاحت: تشریح: -
معلوم ہوا کہ مال و دولت ہر لحاظ سے انسان کے لیے آزمائش ہے، اس کا ملنا بھی آزمائش اور نہ ملنا بھی آزمائش کہ دولت کے نشے میں انسان اپنے خالق و مالک کی نافرمانی کا مرتکب ہو جاتا ہے تو غربت بھی انسان کو اللہ تعالیٰ ٰ کا ناشکرا اور نافرمان بنا دیتی ہے اس لیے اس مال کو انسان کے لیے فتنہ اور آزمائش قرار دیا گیا ہے۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں