🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

706. إِنَّ اللَّهَ زَوَى لِي الْأَرْضَ فَرَأَيْتُ مَشَارِقَهَا وَمَغَارِبَهَا
بے شک میرے رب نے زمین کو میرے لیے سمیٹ دیا تو میں نے اس کے مشرق و مغرب تک کو دیکھ لیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1113
1113 - أَخْبَرَنَا تُرَابُ بْنُ عُمَرَ، أبنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا الْقَاضِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ - أَوْ قَالَ - إِنَّ رَبِّي زَوَى لِي الْأَرْضَ فَرَأَيْتُ مَشَارِقَهَا وَمَغَارِبَهَا، وَإِنَّ مُلْكَ أُمَّتِي سَيَبْلُغُ مَا زُوِيَ لِي مِنْهَا»
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ“ یا فرمایا: ”بے شک میرے رب نے زمین کو میرے لیے سمیٹ دیا تو میں نے اس کے مشرق و مغرب تک کو دیکھ لیا اور بے شک میری امت کی حکومت وہاں تک پہنچے گی جہاں تک اسے میرے لیے سمیٹا گیا تھا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1113]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2889، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4252، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2176، 2202، 2219، 2229،وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3952، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22828»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ایک عظیم الشان معجزہ بیان فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ساری زمین کو سمیٹ کر مختصر کر کے آپ کے سامنے کر دیا اور آپ نے اس کے مشارق ومغارب تک کا مشاہدہ فرما لیا چنانچہ آپ نے یہ پیشین گوئی فرمائی کہ میری امت کی حکومت ان تمام علاقوں تک پہنچے گی جن کا میں نے مشاہدہ کیا ہے۔ آپ کی یہ پیشین گوئی بالکل برحق ہے زمین کے اکثر حصہ پر مسلمانوں کی حکومت رہ چکی ہے۔ جبکہ قرب قیامت امام مہدی اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں روئے زمین پر مسلمانوں کی حکومت ہوگی۔ ان شاء اللہ

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں