🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

815. مَا مِنْ جَرْعَةٍ أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ مِنْ جَرْعَةِ غَيْظٍ كَظَمَهَا رَجُلٌ
اللہ کو غصے الله کے اس گھونٹ سے جسے کسی بندے نے (اللہ کی رضا کے لیے) پیا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1308
1308 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، أبنا زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ الْفَقِيهُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ جَرْعَةٍ أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ مِنْ جَرْعَةِ غَيْظٍ كَظَمَهَا رَجُلٌ أَوْ جَرْعَةِ صَبْرٍ عَلَى مُصِيبَةٍ، وَمَا مِنْ قَطْرَةٍ أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ مِنْ قَطْرَةِ دَمْعٍ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ أَوْ قَطْرَةِ دَمٍ أُهْرِيقَتْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ»
حسن کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کو غصے کے اس گھونٹ سے جسے کسی بندے نے (اللہ کی رضا کے لیے) پیا ہو یا مصیبت پر صبر کے گھونٹ سے بڑھ کر کوئی گھونٹ محبوب نہیں اور اللہ کے خوف سے گرنے والے آنسو کے قطرے یا اللہ کی راہ میں بہائے گئے خون کے قطرے سے بڑھ کر کوئی قطرہ محبوب نہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1308]
تخریج الحدیث: «مرسل ضعيف، وأخرجه الزهد لابن المبارك: 672»
اسے حسن بصر کی تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور ”رجل“ مجہول ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے غصے کو پی جائے جبکہ وہ اسے نافذ کرنے کی طاقت رکھتا تھا تو اللہ قیامت کے دن اسے تمام مخلوق کے سامنے بلا کر اختیار دے گا کہ وہ جس حور کو چاہے پسند کر لے۔“ [ابن ماجه: 4186، حسن]

الحكم على الحديث:
مرسل ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں