🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

899. اللَّهُمَّ حَسَّنْتَ خَلْقِي فَحَسِّنْ خُلُقِي
اے اللہ! تو نے میری صورت اچھی بنائی ہے تو میری سیرت بھی اچھی بنا دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1472
1472 - أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَيْسَرَانِيُّ، ثنا الْخَرَائِطِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ، ثنا مُحَاضِرُ بْنُ الْمُوَرِّعِ، قَالَ: ثنا عَاصِمٌ، عَنْ عَوْسَجَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْبَدْرِيِّ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ حَسَّنْتَ خَلْقِي فَحَسِّنْ خُلُقِي»
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بدری کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”اے اللہ! تو نے میری صورت اچھی بنائی ہے تو میری سیرت بھی اچھی بنا دے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1472]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه مكارم الاخلاق للخرائطي: 9، عن ابي مسعود، أحمد: 4031، ابويعلي: 5075، ابن حبان: 959، عن ابن مسعود»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1473
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”اے اللہ! تو نے میری صورت اچھی بنائی ہے تو میری سیرت بھی اچھی بنا دے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1473]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه مكارم الاخلاق للخرائطي: 9، عن ابي مسعود، أحمد: 4031، ابويعلي: 5075، ابن حبان: 959، عن ابن مسعود»
وضاحت: تشریح: -
اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے بہترین صورت پر انسان کی تخلیق فرمائی ہے۔ قرآن میں ہے کہ ﴿لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ‎﴾ (التین: 4) ”یقینا ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا فرمایا ہے۔“
ایک دوسرے مقام پر ہے کہ ﴿وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ﴾ (التغابن: 3) ”اس نے تمہاری صورتیں بنائیں اور بہت اچھی بنا ئیں۔“
انسان خواہ کسی بھی رنگ و نقش کا ہو وہ دیگر مخلوقات سے بہتر بنایا گیا ہے اس لیے اسے چاہیے کہ اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا رہے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے اور ساتھ ہی ایمان وایقان اور اچھے اوصاف وخصائل کے حصول کی بھی دعا کرتا رہے کیونکہ صورت جیسی بھی ہو کامیابی و نجات کا دارو مدار تو انہی خصائل پر ہے۔ علاوہ از یں جن روایات میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئینہ دیکھتے وقت مذکورہ بالا دعا مانگا کرتے تھے، وہ ضعیف ہیں۔ (فقه الاسلام، ص: 848)

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں