🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

40. ‏(‏40‏)‏ بَابُ الرُّخْصَةِ لِلنِّسَاءِ فِي الْخُرُوجِ لِلْبَرَازِ بِاللَّيْلِ إِلَى الصَّحَارِي
عورتوں کو قضائے حاجب کے لئے رات کے وقت صحراؤں میں جانے کی اجازت ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 54
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي الطُّفَاوِيَّ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَتْ سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ امْرَأَةً جَسِيمَةً، فَكَانَتْ إِذَا خَرَجَتْ لِحَاجَتِهَا بِاللَّيْلِ أشرَفَتْ عَلَى النِّسَاءِ، فَرَآهَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: انْظُرِي كَيْفَ تَخْرُجِينَ؟ فَإِنَّكَ وَاللَّهِ مَا تَخْفَيْنَ عَلَيْنَا إِذَا خَرَجْتِ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ سَوْدَةُ لِنَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَفِي يَدِهِ عِرْقٌ، فَمَا رَدَّ الْعِرْقَ مِنْ يَدِهِ حَتَّى فَرَغَ الْوَحْيُ، فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ قَدْ جَعَلَ لَكُنَّ رُخْصَةً أَنْ تَخْرُجْنَ لِحَوَائِجِكُنَّ" . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، بِنَحْوِهِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سےروایت ہے، وہ فرماتی ہیں کہ سیدہ سود بنت زمعہ رضی اللہ عنہا بھاری جسم والی خاتون تھیں۔ وہ جب رات کےوقت قضائےحاجت کےلیےنکلتیں تو(اپنےلمبےقد کی وجہ سے) عورتوں سے ممتاز نظر آتیں (ایک روز) سیدنا عمر بن خطاب رضی الله عنہ نے اُنہیں دیکھا تو کہا کہ ذرا غور کریں آپ (گھر سے) کیسے نکلتی ہیں۔ الله کی قسم، جب آپ باہر نکلتی ہیں تو آپ ہم پر مخفی نہیں رہتیں۔ سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے اس بات کا تذکرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا۔ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھا رہے تھے) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ہڈی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہڈی اپنے ہاتھ سے ابھی رکھی نہیں تھی کہ وحی پوری ہوگئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی نے تمہیں اپنی ضروریات کے لیے (گھر سے باہر) نکلنےکی اجازت دی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْآدَابِ الْمُحْتَاجِ إِلَيْهَا فِي إِتْيَانِ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ إِلَى الْفَرَاغِ مِنْهَا/حدیث: 54]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري: كتاب تفسير القرآن، باب قوله: لا تدخلوا بيوت النبى الا ان يؤذن لكم الى طعامه، حديث: 2795، صحيح مسلم: 2170، رقم الحديث: مسند احمد: 56/6، وابو يعلى: 408/7، رقم الحديث: 23155»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں