🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

440. ‏(‏207‏)‏ بَابُ طُولِ الْجُلُوسِ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ‏.‏
دوسجدوں کے درمیان دیر تک بیٹھے رہنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 682
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، قَالَ: قَالَ لَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : إِنِّي لا آلُو أَنْ أُصَلِّيَ بِكُمْ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي بِنَا، قَالَ ثَابِتٌ: فَكَانَ أَنَسٌ يَصْنَعُ شَيْئًا لا أَرَاكُمْ تَصْنَعُونَهُ، كَانَ " إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ قَعَدَ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ، حَتَّى يَقُولَ: الْقَائِلُ: قَدْ نَسِيَ"
جناب ثابت البنانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تمہیں ایسی نماز پڑھانے میں کوئی کمی و کوتاہی نہیں کروں گا جیسی نماز میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمیں پڑھاتے ہوئے دیکھا ہے۔ جناب ثابت کہتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ (نماز میں) کچھ عمل کرتے تھے میں تمہیں وہ کرتے ہوئے نہیں دیکھتا۔ وہ جب سجدے سے اپنا سر اُٹھاتے تھے تو دو سجدوں کے درمیان اتنی دیر بیٹھے حتیٰ کہ کوئی کہنے والا کہتا کہ یقیناًً ً وہ بھول گئے ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 682]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 800، 821، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 472، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 609، 682، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1885، 1902، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2667، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12849»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں