🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

536. (303) بَابُ ذِكْرِ الْبَيَانِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا أَرَادَ بِالْمَرْأَةِ الَّتِي قَرَنَهَا إِلَى الْكَلْبِ الْأَسْوَدِ وَالْحِمَارِ وَأَعْلَمَ أَنَّهَا تَقْطَعُ الصَّلَاةَ، الْحَائِضَ دُونَ الطَّاهِرِ، وَهَذَا مِنْ أَلْفَاظِ الْمُفَسِّرِ
اس بات کی دلیل کا بیان کہ وہ عورت جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیاہ کُتّے اور گدھے کے ساتھ ملا کر بیان کیا ہے کہ ان کے نمازی کے آگے سے گزرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے، اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد حائضہ عورت ہے پاک و طاہر عورت مراد نہیں ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q832
وَهَذَا مِنْ أَلْفَاظِ الْمُفَسِّرِ كَمَا فَسَّرَ خَبَرَ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ فِي ذِكْرِ الْكَلْبِ فِي خَبَرِ أَبِي ذَرٍّ، فَأَجْمَلَ ذِكْرَ الْكَلْبِ فِي خَبَرِ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ فَقَالَ: يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْكَلْبُ وَالْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ. وَبَيَّنَ فِي خَبَرِ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ الْكَلْبَ الَّذِي يَقْطَعُ الصَّلَاةَ هُوَ الْأَسْوَدُ دُونَ غَيْرِهِ، وَكَذَلِكَ بَيَّنَ فِي خَبَرِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ الْمَرْأَةَ الْحَائِضَ هِيَ الَّتِي تَقْطَعُ الصَّلَاةَ دُونَ غَيْرِهَا
اور یہ (روایت) مفسر الفاظ میں سے ہے، جیسا کہ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی روایت نے سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہما کی روایت میں کُتّے کے ذکر کی وضاحت کر دی ہے۔ چنانچہ سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہما کی روایت میں کُتّے کا ذکر مجمل طور پر کیا کہ ”کُتّا، گدھا اور عورت نماز کو کاٹ دیتے ہیں۔“ اور سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کی روایت میں وضاحت کر دی کہ نماز کو کاٹنے والا کُتّا صرف سیاہ کُتّا ہے، کوئی دوسرا نہیں۔ اسی طرح سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں وضاحت کر دی کہ نماز کو کاٹنے والی عورت حائضہ (یعنی بالغ) عورت ہے، کوئی دوسری نہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي/حدیث: Q832]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 832
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " يَقْطَعُ الصَّلاةَ الْكَلْبُ، وَالْمَرْأَةُ الْحَائِضُ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کُتّا اور حائضہ عورت نماز توڑ دیتی ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ سُتْرَةِ الْمُصَلِّي/حدیث: 832]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 832، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2387، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 750، وأبو داود فى (سننه) برقم: 703، 704، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 949، 953، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3540، 3541، 3542، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3303»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں