🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Our Whatsapp Channel
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

704. (471) بَابُ الرُّخْصَةِ فِي أَنْ يُصَلِّيَ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَقَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ إِذَا فَاتَتَا قَبْلَ صَلَاةِ الصُّبْحِ
نماز فجر کی دو سنّتیں جب نمازی صجح کی نماز سے پہلے نہ پڑھ سکے تو وہ نماز کے بعد اور سورج طلوع ہونے سے پہلے پڑھ سکتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1116
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُرَادِيُّ ، وَنَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ بِخَبَرٍ غَرِيبٍ، قَالا: حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَيْسِ بْنِ عَمْرٍو ،" أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ، وَلَمْ يَكُنْ رَكَعَ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، فَلَمَّا سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَامَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْظُرُ إِلَيْهِ، فَلَمْ يُنْكِرْ ذَلِكَ عَلَيْهِ" حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ قَيْسٍ جَدِّ سَعْدٍ، أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ؟" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ رَكْعَتَا الْفَجْرِ لَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُهُمَا، فَهُمَا هَاتَانِ، قَالَ:" فَسَكَتَ عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
سیدنا قیس بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز ادا کی جبکہ اُنہوں نے فجر کی دو سنّتیں ادا نہیں کی تھیں۔ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا، تو وہ کھڑے ہوئے اور فجر کی دو سنّتیں ادا کیں جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف دیکھ رہے تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس سے روکا نہیں۔ جناب سعد کے دادا سیدنا قیس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز اداکی، پھر اُنہوں نے اُٹھ کر دو رکعات (سنّت) پڑھنی چاہیں۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ دو رکعتیں کونسی ہیں؟“ اُنہوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، یہ فجر کی دو سنّتیں ہیں، میں انہیں ادا نہیں کر سکا تھا،۔ تو وہ یہ دو رکعتیں ہیں پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خاموشی اختیار فرمائی۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ/حدیث: 1116]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1116، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1563، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1022، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1267، والترمذي فى (جامعه) برقم: 422، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1154، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4462، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1439، 1440، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24257، 24258، والحميدي فى (مسنده) برقم: 892»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں