الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1159. (6) بَابُ ذِكْرِ مَنِّ اللَّهِ- عَزَّ وَجَلَّ- عَلَى أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْرِ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
اُمّت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم جو لوگوں کی ہدایت کے لئے نکالی گئی ہے اس پر اللہ تعالیٰ کے عظیم احسان کا بیان
حدیث نمبر: Q1726
بِهِدَايَتِهِ إِيَّاهُمْ لِيَوْمِ الْجُمُعَةِ، فَلَهُ الْحَمْدُ كَثِيرًا عَلَى ذَلِكَ، إِذْ قَدْ ضَلَّ عَنْهُ أَهْلُ الْكِتَابِ قَبْلَهُمْ بَعْدَ فَرْضِ اللَّهِ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، وَالدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْهِدَايَةَ هِدَايَتَانِ عَلَى مَا بَيَّنْتُهُ فِي كِتَابِ أَحْكَامِ الْقُرْآنِ أَحَدُهُمَا: هِدَايَةُ خَاصٍّ لِأَوْلِيَائِهِ دُونَ أَعْدَائِهِ مِنَ الْكُفَّارِ، وَهَذِهِ الْهِدَايَةُ مِنْهَا، إِذِ اللَّهُ- عَزَّ وَجَلَّ- خَصَّ بِهَا الْمُؤْمِنِينَ دُونَ أَهْلِ الْكِتَابِ مِنَ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى، وَالْهِدَايَةُ الثَّانِيَةُ بَيَانٌ لِلنَّاسِ كُلِّهِمْ، وَهِيَ عَامٌّ لَا خَاصٌّ كَمَا بَيَّنْتُهُ فِي ذَلِكَ الْكِتَابِ.
(اللہ تعالیٰ کا اس امت پر یہ احسان) کہ اس نے انہیں جمعہ کے دن کی ہدایت دی، چنانچہ اس پر اللہ ہی کے لئے بہت زیادہ حمد و ثنا ہے، کیونکہ ان سے پہلے اہل کتاب اللہ تعالیٰ کے ان پر اسے فرض کرنے کے بعد اس سے بھٹک گئے تھے۔ اور اس بات کی دلیل کہ ہدایت کی دو قسمیں ہیں، جیسا کہ میں نے کتاب احکام القرآن میں بیان کیا ہے۔ ان میں سے ایک خاص ہدایت ہے جو اللہ تعالیٰ کے دوستوں کے لئے ہے، اس کے کافر دشمنوں کے لئے نہیں، اور یہ ہدایت اسی قسم میں سے ہے، کیونکہ اللہ عزوجل نے اسے یہود و نصاریٰ اہل کتاب کو چھوڑ کر صرف مؤمنوں کے ساتھ خاص کیا ہے۔ اور دوسری ہدایت تمام لوگوں کے لئے (حق کا) بیان اور وضاحت ہے، اور وہ عام ہے خاص نہیں، جیسا کہ میں نے اس کتاب میں بیان کیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْجُمُعَةِ/حدیث: Q1726]
حدیث نمبر: 1726
نا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ. ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ , أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ , عَنِ الْمَقْبُرِيِّ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ وَلا غَرَبَتْ عَلَى يَوْمٍ خَيْرٍ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ , هَدَانَا اللَّهُ لَهُ , وَضَلَّ النَّاسُ عَنْهُ , وَالنَّاسُ لَنَا فِيهِ تَبَعٌ , فَهُوَ لَنَا , وَالْيَهُودُ يَوْمُ السَّبْتِ , وَالنَّصَارَى يَوْمُ الأَحَدِ , إِنَّ فِيهِ لَسَاعَةً لا يُوَافِقُهَا مُؤْمِنٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ شَيْئًا إِلا أَعْطَاهُ" . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کے دن سے بہتر کسی اور دن پر سورج نہ طلوع ہوا ہے نہ غروب۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کی ہدایت نصیب فرمائی اور لوگ اس سے بھٹک گئے۔ چنانچہ لوگ اس بارے میں ہمارے پیچھے پیچھے ہیں اور جمعہ کا دن ہمارے لئے ہے۔ یہود کے لئے ہفتہ اور عیسائیوں کے لئے اتوار ہے۔ اس (جمعہ کے) دن میں ایک ایسی گھڑی بھی ہے کہ جو مسلمان شخص نماز کی حالت میں اُسے پاکر اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگتا ہے، اللہ تعالیٰ اُسے وہی عطا کر دیتا ہے ـ“ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ: الْجُمُعَةِ/حدیث: 1726]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 935، 5294، 6400، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 852، ومالك فى (الموطأ) برقم: 363، وابن الجارود فى "المنتقى"، 311، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1726، 1728، 1729، 1735، 1737، 1738، 1740، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2772، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1031، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1046، والترمذي فى (جامعه) برقم: 488، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1137، 1139، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5644، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7272»