صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسجد میں داخل ہوتے وقت بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نفل ادا کرنے کے حُکم کا بیان
حدیث نمبر: 1825
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلانَ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ"
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو اُسے دو رکعات نماز پڑھنی چاہیے ـ“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1825]
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
حدیث نمبر: 1826
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ. زَادَ:" قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ"
امام صاحب اپنے استا د عبداللہ بن ھاشم کی سند سے مذکورہ بالا کی طرح روایت کرتے ہیں۔ اس میں یہ اضافہ ہے بیٹھنے سے پہلے (دو رکعت پڑھے)۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1826]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري