صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
ایمان اور ثواب کی نیت کے ساتھ روزے رکھنے سے سابقہ گناہوں کہ بخشش کا بیان
حدیث نمبر: 1894
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ، وَمَنْ قَامَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جس شخص نے رمضان کے روزے ایمان اور ثواب کی نیت سے رکھے اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اور جس شخص نے لیلۃ القدر کا قیام ایمان اور ثواب کی نیت سے کیا اُس کے گزشتہ تمام گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ـ“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1894]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 35، 37، 38، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 759، ومالك فى (الموطأ) برقم: 376، وابن الجارود فى "المنتقى"، 444، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1894، 2199، 2201، 2203، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2546، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1601، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1371، والترمذي فى (جامعه) برقم: 683، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1326، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4669، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1682»