الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 

صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
كِتَاب الْإِيمَانِ
ایمان کے احکام و مسائل
3. باب فِي بَيَانِ الإِيمَانِ بِاللَّهِ وَشَرَائِعِ الدِّينِ:
باب: اسلام کے ارکان پوچھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 102
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثني عمرو بن محمد بن بكير الناقد ، حدثنا هاشم بن القاسم ابو النضر ، حدثنا سليمان بن المغيرة ، عن ثابت ، عن انس بن مالك ، قال: نهينا ان نسال رسول الله صلى الله عليه وسلم عن شيء، فكان يعجبنا ان يجيء الرجل من اهل البادية العاقل، فيساله ونحن نسمع، فجاء رجل من اهل البادية، فقال: يا محمد، اتانا رسولك فزعم لنا انك تزعم ان الله ارسلك، قال: صدق، قال: " فمن خلق السماء،؟ قال: الله، قال: فمن خلق الارض؟ قال: الله، قال: فمن نصب هذه الجبال وجعل فيها ما جعل؟ قال: الله، قال: فبالذي خلق السماء، وخلق الارض، ونصب هذه الجبال، آلله ارسلك؟ قال: نعم، قال: وزعم رسولك ان علينا خمس صلوات في يومنا وليلتنا؟ قال: صدق، قال: فبالذي ارسلك آلله امرك بهذا؟ قال: نعم، قال: وزعم رسولك ان علينا زكاة في اموالنا؟ قال: صدق، قال: فبالذي ارسلك آلله امرك بهذا؟ قال: نعم، قال: وزعم رسولك ان علينا صوم شهر رمضان في سنتنا؟ قال: صدق، قال: فبالذي ارسلك آلله امرك بهذا؟ قال: نعم، قال: وزعم رسولك ان علينا حج البيت من استطاع إليه سبيلا؟ قال: صدق "، قال ثم ولى: قال: والذي بعثك بالحق، لا ازيد عليهن، ولا انقص منهن، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: " لئن صدق، ليدخلن الجنة "،حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُكَيْرٍ النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: نُهِينَا أَنْ نَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَيْءٍ، فَكَانَ يُعْجِبُنَا أَنْ يَجِيءَ الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ الْعَاقِلُ، فَيَسْأَلَهُ وَنَحْنُ نَسْمَعُ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَتَانَا رَسُولُكَ فَزَعَمَ لَنَا أَنَّكَ تَزْعُمُ أَنَّ اللَّهَ أَرْسَلَكَ، قَالَ: صَدَقَ، قَالَ: " فَمَنْ خَلَقَ السَّمَاءَ،؟ قَالَ: اللَّهُ، قَالَ: فَمَنْ خَلَقَ الأَرْضَ؟ قَالَ: اللَّهُ، قَالَ: فَمَنْ نَصَبَ هَذِهِ الْجِبَالَ وَجَعَلَ فِيهَا مَا جَعَلَ؟ قَالَ: اللَّهُ، قَالَ: فَبِالَّذِي خَلَقَ السَّمَاءَ، وَخَلَقَ الأَرْضَ، وَنَصَبَ هَذِهِ الْجِبَالَ، آللَّهُ أَرْسَلَكَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَزَعَمَ رَسُولُكَ أَنَّ عَلَيْنَا خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِي يَوْمِنَا وَلَيْلَتِنَا؟ قَالَ: صَدَقَ، قَالَ: فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ آللَّهُ أَمَرَكَ بِهَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَزَعَمَ رَسُولُكَ أَنَّ عَلَيْنَا زَكَاةً فِي أَمْوَالِنَا؟ قَالَ: صَدَقَ، قَالَ: فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ آللَّهُ أَمَرَكَ بِهَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَزَعَمَ رَسُولُكَ أَنَّ عَلَيْنَا صَوْمَ شَهْرِ رَمَضَانَ فِي سَنَتِنَا؟ قَالَ: صَدَقَ، قَالَ: فَبِالَّذِي أَرْسَلَكَ آللَّهُ أَمَرَكَ بِهَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: وَزَعَمَ رَسُولُكَ أَنَّ عَلَيْنَا حَجَّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا؟ قَالَ: صَدَقَ "، قَالَ ثُمَّ وَلَّى: قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، لَا أَزِيدُ عَلَيْهِنَّ، وَلَا أَنْقُصُ مِنْهُنَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَئِنْ صَدَقَ، لَيَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ "،
‏‏‏‏ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ہم کو ممانعت ہوئی تھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ پوچھنے کی تو ہم کو اچھا معلوم ہوتا کہ دیہات کے رہنے والوں میں سے کوئی شخص آئے مگر سمجھ دار ہو۔ آپ سے پوچھے اور ہم سنیں تو دیہات کے رہنے والوں میں سے ایک شخص آیا اور کہنے لگا: اے محمد! آپ کا ایلچی ہمارے پاس آیا اور کہنے لگا: آپ کہتے ہیں کہ اللہ نے آپ کو بھیجا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ایلچی نے سچ کہا وہ شخص بولا: تو آسمان کس نے پیدا کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے۔ پھر اس نے کہا: زمین کس نے پیدا کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ نے پھر اس نے کہا: پہاڑوں کو کس نے کھڑا کیا اور ان میں جو چیزیں ہیں، وہ کس نے پیدا کیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے۔ تب اس شخص نے کہا: قسم ہے اس کی جس نے آسمان کو پیدا کیا اور زمین بنائی اور پہاڑوں کو کھڑا کیا، کیا اللہ تعالیٰ نے سچ مچ آپ کو بھیجا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ پھر وہ شخص بولا: آپ کے ایلچی نے ہم سے کہا کہ ہم پر پانچ نمازیں فرض ہیں ہر دن اور رات میں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے سچ کہا۔ وہ شخص بولا: قسم ہے اس کی جس نے آپ کو بھیجا کیا اللہ نے آپ کو ان نمازوں کا حکم کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ پھر وہ شخص بولا: آپ کے ایلچی نے کہا کہ ہم پر ہمارے مالوں کی زکوٰۃ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے سچ کہا۔ وہ شخص بولا: قسم اس کی جس نے آپ کو بھیجا ہے اللہ نے آپ کو زکوٰۃ کا حکم کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ پھر وہ شخص بولا آپ کے ایلچی نے کہا: ہم پر رمضان کے روزے فرض ہیں ہر سال۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے سچ کہا۔ وہ شخص بولا: قسم اس کی جس نے آپ کو بھیجا اللہ نے آپ کو ان روزوں کا حکم کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ پھر وہ شخص بولا: آپ کے ایلچی نے کہا کہ ہم پر بیت اللہ کا حج فرض ہے جو کوئی راہ چلنے کی طاقت رکھے؟ (یعنی خرچ راہ اور سواری ہو اور راستہ میں امن ہو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے سچ کہا۔ یہ سن کر وہ شخص پیٹھ موڑ کر چلا اور کہنے لگا: قسم ہے اس کی جس نے آپ کو سچا پیغمبر بنا کر بھیجا، میں ان باتوں سے نہ زیادہ کروں گا نہ کم۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ سچا ہے، تو جنت میں جائے گا۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) فى العلم، باب: ما جاء فى العلم وقوله تعالى: ﴿ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا ﴾ و تعليقا برقم (63) والترمذى فى ((جامعه)) فى الزكاة، باب: ماجاء اذا اديت الزكاة فقد قضيت ما عليك برقم (619) والنسائي فى ((المجتبى)) فى الصوم، باب: وجوب الصيام برقم (2090) انظر تحفة الاشواق (404)»
حدیث نمبر: 103
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثني عبد الله بن هاشم العبدي ، حدثنا بهز ، حدثنا سليمان بن المغيرة ، عن ثابت ، قال: قال انس : كنا نهينا في القرآن، ان نسال رسول الله صلى الله عليه وسلم عن شيء، وساق الحديث بمثله.حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ الْعَبْدِيُّ ، حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، قَالَ: قَالَ أَنَسٌ : كُنَّا نُهِينَا فِي الْقُرْآنِ، أَنْ نَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَيْءٍ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ.
‏‏‏‏ دوسری سند میں روایت ہے کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قرآن میں ہم کو منع کیا گیا تھا سوال کرنے سے، باقی پہلے والی حدیث بیان کی۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخريجه في الحديث السابق برقم (102)» ‏‏‏‏

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.