صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
18. باب النَّهْيِ عَنْ الاِسْتِنْجَاءِ بِالْيَمِينِ:
باب: دائیں ہاتھ سے استنجاء کرنے کی ممانعت۔
ترقیم عبدالباقی: 267 ترقیم شاملہ: -- 613
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ هَمَّامٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا يُمْسِكَنَّ أَحَدُكُمْ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ وَهُوَ يَبُولُ، وَلَا يَتَمَسَّحْ مِنَ الْخَلَاءِ بِيَمِينِهِ، وَلَا يَتَنَفَّسْ فِي الإِنَاءِ ".
ہمام نے یحییٰ بن ابی کثیر سے، انہوں نے عبداللہ بن ابی قتادہ سے، انہوں نے اپنے والد حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، ابوقتادہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی پیشاب کرتے وقت اپنا عضو خاص دائیں ہاتھ میں نہ پکڑے، نہ دائیں ہاتھ سے استنجا کرے اور نہ (پانی پیتے وقت) برتن میں سانس لے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 613]
عبداللہ بن ابی قتادہ رحمہ اللہ اپنے باپ رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی پیشاب کرتے وقت اپنا ذکر (عضو تناسل) دائیں ہاتھ سے نہ پکڑے، اور نہ دائیں ہاتھ سے استنجا کرے، اور نہ برتن میں (پانی پیتے وقت) سانس لے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 613]
ترقیم فوادعبدالباقی: 267
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، تقدم تخريجه فى الحديث السابق برقم (610)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 267 ترقیم شاملہ: -- 614
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْخَلَاءَ، فَلَا يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ ".
ہشام دستوائی نے یحییٰ بن ابی کثیر سے، انہوں نے عبداللہ بن ابی قتادہ سے، انہوں نے اپنے باپ (ابوقتادہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی بیت الخلا میں داخل ہو تو اپنا عضو خاص اپنے دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 614]
عبداللہ بن ابی قتادہ رحمہ اللہ اپنے باپ رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی بیت الخلا میں داخل ہو، تو اپنا عضو مخصوص اپنے دائیں ہاتھ سے نہ چھوئے (اس کو ہاتھ نہ لگائے)۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 614]
ترقیم فوادعبدالباقی: 267
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 267 ترقیم شاملہ: -- 615
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى أَنْ يَتَنَفَّسَ فِي الإِنَاءِ، وَأَنْ يَمَسَّ ذَكَرَهُ بِيَمِينِهِ، وَأَنْ يَسْتَطِيبَ بِيَمِينِهِ ".
ایوب نے یحییٰ بن ابی کثیر سے، انہوں نے عبداللہ بن ابی قتادہ سے، انہوں نے (اپنے والد) حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ کوئی برتن میں سانس لے یا اپنی شرم گاہ کو اپنا دایاں ہاتھ لگائے یا اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا کرے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 615]
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے، کہ کوئی برتن میں سانس لے، یا یہ کہ اپنے ذکر کو اپنا دایاں ہاتھ لگائے، یا یہ کہ اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا کرے۔ [صحيح مسلم/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 615]
ترقیم فوادعبدالباقی: 267
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة