صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
32. باب مَا يَقُولُ إِذَا أَرَادَ دُخُولَ الْخَلاَءِ:
باب: بیت الخلاء جانے کے وقت کی دعا۔
ترقیم عبدالباقی: 375 ترقیم شاملہ: -- 831
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، وَقَالَ يَحْيَى أَيْضًا: أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ كِلَاهُمَا، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، فِي حَدِيثِ حَمَّادٍ، " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ، وَفِي حَدِيثِ هُشَيْمٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ إِذَا دَخَلَ الْكَنِيفَ، قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ ".
یحییٰ بن یحییٰ نے حماد بن زید اور ہشیم سے، ان دونوں نے عبدالعزیز بن صہیب سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی (حماد کی حدیث میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے اور ہشیم کے الفاظ ہیں: جب کسی اوٹ والی جگہ میں داخل ہوتے) تو فرماتے: ”اے اللہ! میں نر اور مادہ دونوں قسم کی خبیث مخلوق سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 831]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حماد رحمہ اللہ کے الفاظ ہیں: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ»، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے، اور ہشیم رحمہ اللہ کے الفاظ ہیں: «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم إِذَا دَخَلَ الْكَنِيفَ»، بے شک جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء میں داخل ہوتے تھے تو فرماتے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ» ”اے اللہ! میں مذکر اور مؤنث جنات سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 831]
ترقیم فوادعبدالباقی: 375
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 375 ترقیم شاملہ: -- 832
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، وَقَالَ: " أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ ".
اسماعیل بن علیہ نے اسی مذکورہ بالا سند کے ساتھ عبدالعزیز سے روایت بیان کی اور (دعا کے) یہ الفاظ بیان کیے: أعوذ باللہ من الخبث والخبائث ”میں نر اور مادہ دونوں قسم کی خبیث مخلوق سے اللہ کی پناہ میں آتا ہوں۔“ [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 832]
ہمیں ابوبکر بن ابی شیبہ رحمہ اللہ اور زہیر بن حرب رحمہ اللہ دونوں نے اسماعیل رحمہ اللہ (جو علیہ کا بیٹا ہے) کے واسطہ سے عبدالعزیز رحمہ اللہ سے اوپر والی سند سے روایت بیان کی اور دعا کے یہ الفاظ بیان کیے: ” «أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ» ”میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں خبیث جنوں اور خبیث جنیوں سے۔“” [صحيح مسلم/كِتَاب الْحَيْضِ/حدیث: 832]
ترقیم فوادعبدالباقی: 375
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة