الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
56. في الرجل يتزوج المرأة وبه جذام أو برص أو عيب في جسده
شادی کے بعد اگر مرد میں کوڑھ، پھلبہری یا کوئی جسمانی عیب معلوم ہو توعورت کے لئے کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 16561 ترقیم الشثری: -- 17091
١٧٠٩١ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري انه قال: إذا تزوج الرجل المراة وبالرجل عيب لم (تعلم) (١) به، جنون او جذام او برص خيرت.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (لم يعلم).
حدثنا عبد الاعلى، عن معمر، عن الزهري، انه قال: " إذا تزوج الرجل المراة وبالرجل عيب لم تعلم به ؛ جنون او جذام او برص خيرت"
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر شادی کے بعد مرد میں کوئی ایسا عیب معلوم ہو جس کا عورت کو علم نہ تھا، جیسے جنون، کوڑھ یا پھلبہری، تو عورت کے لئے اختیار ہے کہ چاہے تو اس کے ساتھ رہے اور چاہے تو علیحدگی اختیار کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17091]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17091، ترقيم محمد عوامة 16561)
ترقیم عوامۃ: 16562 ترقیم الشثری: -- 17092
١٧٠٩٢ - حدثنا غندر عن اشعث عن الحكم انه قال في الرجل يتزوج المراة وبه البرص قال: كان لا يراه من الرجل شيئا واما الجذام فإن شاءت (اقرت) (١) معه وإن (شاءت) (٢) فارقته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (قرت)، وفي [س]: (أقرب).
(٢) في [س، ط، هـ]: (شاء).
حدثنا غندر، عن اشعث، عن الحكم، انه قال في الرجل يتزوج المراة وبه البرص، قال:" كان لا يراه من الرجل شيئا، واما الجذام فإن شاءت اقرت معه وإن شاءت فارقته"
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر شادی کے بعد مرد میں پھلبہری کا مرض معلوم ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں اور اگر کوڑھ نکلے تو عورت کے لئے اختیار ہے کہ چاہے تو اس کے ساتھ رہے اور چاہے تو علیحدگی اختیار کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17092]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17092، ترقيم محمد عوامة 16562)
ترقیم عوامۃ: 16563 ترقیم الشثری: -- 17093
١٧٠٩٣ - حدثنا محمد بن يزيد عن ابي (العلاء) (١) وهو ايوب عن قتادة في رجل تزوج امراة وبه جنون او داء عضال لا (تعلم) (٢) به قال: هي بالخيار إذا علمت.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (العلي).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (يُعلم).
حدثنا محمد بن يزيد، عن ابي العلاء وهو ايوب عن قتادة، في رجل تزوج امراة وبه جنون او داء عضال لا تعلم به قال:" هي بالخيار إذا علمت" ,
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر شادی کے بعد مرد میں جنون یا کوئی لاعلاج بیماری ظاہر ہو جس کا عورت کو علم نہ تھا تو عورت کے لئے اختیار ہے کہ چاہے تو اسی مرد کے ساتھ رہے اور چاہے تو علیحدگی اختیار کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17093]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17093، ترقيم محمد عوامة 16563)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 17094
١٧٠٩٤ - وقال ابو هاشم: هي امراته إن شاء امسك وإن شاء طلق.
وقال ابو هاشم:" هي امراته إن شاء امسك وإن شاء طلق"
حضرت ابو ہاشم فرماتے ہیں کہ یہ عورت اس مرد کی بیوی ہے وہ چاہے تو اسے رکھے اور چاہے تو طلاق دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17094]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17094، ترقيم محمد عوامة ---)