🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

192. ما قالوا في المتلاعنين إذا فرق بينهما يكون لها (مهر)
اگر لعان کرنے والے میاں بیوی کے درمیان جدائی کرادی جائے تو عورت کو مہر ملے گا یا نہیں؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17671 ترقیم الشثری: -- 18287
١٨٢٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابن عيينة عن عمرو عن سعيد بن جبير عن ابن عمر ان النبي ﷺ فرق بين المتلاعنين وقال:"حسابكما على الله، احدكما كاذب لا سبيل لك عليها"، فقال: يا رسول الله فمالي؟ قال:"لا مال لك، إن كنت صادقا فهو ⦗٥٣٨⦘ بما استحللت من فرجها، وإن كنت كاذبا (فذلك) (١) ابعد لك" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (فذاك).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٣٥٠)، ومسلم (١٤٩٣).

حدثنا ابو بكر، قال: نا ابن عيينة ، عن عمرو ، عن سعيد بن جبير ، عن ابن عمر ، ان النبي صلى الله عليه وسلم فرق بين المتلاعنين وقال:" حسابكما على الله ؛ احدكما كاذب لا سبيل لك عليها"، فقال: يا رسول الله , فمالي؟ قال:" لا مال لك , إن كنت صادقا ؛ فهو بما استحللت من فرجها وإن كنت كاذبا ؛ فذلك ابعد لك"
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے لعان کرنے والے میاں بیوی کے درمیان جدائی کرائی اور فرمایا کہ تمہارا حساب اللہ کے ذمے ہے، تم میں سے ایک جھوٹا ہے اور اب مرد کا عورت پر کوئی حق نہیں۔ اس پر اس آدمی نے کہا کہ اے اللہ کے رسول! میرے مال کا کیا ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیرے لئے کوئی مال نہیں، اگر تو سچا ہے تو عورت سے مباشرت کی حلت کے بدلے تیرا مال خرچ ہوگیا اور اگر تو جھوٹا ہے تو پھر وہ مال تجھ سے اور بھی زیادہ دور ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18287]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18287، ترقيم محمد عوامة 17671)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17672 ترقیم الشثری: -- 18288
١٨٢٨٨ - حدثنا عبد الاعلى عن داود عن سعيد بن جبير انه فرق بين المتلاعنين قال: (فتعلق) (١) بها (فقال: مالي) (٢) (فقالت) (٣) (له) (٤) : لا مال لك قال: فانطلق (إلى) (٥) ابي بردة (فقال) (٦) : يذهب مالي وامراتي جميعا؟ قال: لا. قال: إن الذي امرته ان يلاعن بيننا قال: لا شيء لك، قال: وفعل ذلك؟ قال: نعم! قال: (فجئت) (٧) قال: فقال ابو بردة: ما يقول هذا؟ (قال) (٨) : قلت: وما (يقول) (٩) ؟ قال: يقول: ذهبت امراته وماله، قال: قلت: ما يحمل الفساق على ان يزنوا؟ يتزوج المراة ثم يقذفها ثم يلاعنها ولاخذ ماله؟ قال: فكتب به إلى الحجاج قال: فقال: صدق، ثم إن رجلا اتاني قال: فظننت ان الحجاج امره فقال: الذي قلت اشيء (قلته) (١٠) برايك او شيء بلغك؟ (قال) (١١) : (قلت) (١٢) : قضى به رسول الله ⦗٥٣٩⦘ ﷺ في اخت بني (العجلان) (١٣) (١٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ط]: (فتعليق).
(٢) سقط من: [أ، ب، س، هـ].
(٣) في [أ، ب، س، ز، ط]: (فقال لي)، وفي [هـ]: (فقلت).
(٤) سقط من: [جـ، ك]، وفي [س]: (لي).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [جـ]: (وقال).
(٧) في [س]: (جنت).
(٨) في [جـ، ك]: زيادة (قال).
(٩) في [أ، ب]: (تقول).
(١٠) في [س]: (قلت).
(١١) سقط من: [أ، ب، جـ، ز، ط، ك].
(١٢) سقط من: [أ، ب، ط، س].
(١٣) في [س، هـ]: (عجلان).
(١٤) مرسل؛ سعيد بن جبير تابعي.

حدثنا عبد الاعلى ، عن داود ، عن سعيد بن جبير : انه " فرق بين المتلاعنين قال: فتعلق بها، فقال: مالي؟ فقلت له: لا مال لك قال: فانطلق إلى ابي بردة، فقال: يذهب مالي وامراتي جميعا؟، قال: لا، قال: إن الذي امرته ان يلاعن بيننا، قال: لا شيء لك , قال: وفعل ذلك؟ قال: نعم , قال: فجئت، قال: فقال ابو بردة: ما يقول هذا؟ قلت: وما يقول؟ قال: يقول: ذهبت امراته وماله , قال: قلت: ما يحمل الفساق على ان يزنوا؟ يتزوج المراة ثم يقذفها ثم يلاعنها وياخذ ماله؟ قال: فكتب به إلى الحجاج، قال: فقال: صدق , ثم إن رجلا اتاني، قال: فظننت ان الحجاج امره، فقال: الذي قلت، اشيء قلته برايك او شيء بلغك؟ قال: قلت: قضى به رسول الله صلى الله عليه وسلم في اخت بني عجلان"
حضرت داود فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے لعان کرنے والے میاں بیوی کے درمیان جدائی کرادی، آدمی عورت سے چمٹ گیا اور سوال کیا کہ میرے مال کا کیا ہوگا؟ عورت نے اس سے کہا کہ تجھے کوئی مال نہیں ملے گا۔ پھر وہ آدمی ابو بردہ رحمہ اللہ کے پاس گیا اور عرض کیا کہ کیا میرا مال اور میری عورت دونوں گئے؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔ کہا کہ جس شخص کو آپ نے ہمارے درمیان لعان کرانے کا حکم دیا تھا اس نے کہا ہے کہ تیرے لئے کچھ نہیں ہے۔ کہا کہ کیا اس نے ایسا کیا ہے؟ کہا ہاں۔ کہا کہ میں گیا۔ کہا کہ ابو بردہ کہتے ہیں کہ یہ کیا کہتا ہے؟ کہا میں نے کہا کہ وہ کیا کہتا ہے؟ کہا وہ کہتا ہے کہ اس کی بیوی اور مال دونوں گئے۔ کہا میں نے کہا کہ فاسقوں کو زنا پر کیا چیز آمادہ کرتی ہے؟ وہ ایک عورت سے شادی کرتا ہے اور پھر اس پر تہمت لگاتا ہے پھر اس سے لعان کرتا ہے اور پھر اپنا مال لے لیتا ہے، یہ بات حجاج کی طرف لکھی گئی تو اس نے کہا اس نے سچ کہا۔ پھر ایک آدمی میرے پاس آیا اور میں یہ سمجھا کہ حجاج نے اسے حکم دیا ہوگا۔ اس نے کہا کہ آپ نے جو بات کی ہے وہ اپنی رائے سے کی ہے یا آپ تک پہنچی ہے۔ میں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو عجلان کی بہن کے بارے میں اسی کا فیصلہ فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18288]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18288، ترقيم محمد عوامة 17672)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں