🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

18. في الرجل يقول: كل امرأة يتزوجها فهي طالق، ولا يوقت وقتا
اگر کسی آدمی نے کہا کہ میں جس عورت سے شادی کروں اسے طلاق اور کوئی وقت مقرر نہ کرے تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 18147 ترقیم الشثری: -- 18802
١٨٨٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا إسماعيل بن علية عن قدامة قال: قلت لسالم ابن عبد الله: رجل قال: كل امراة يتزوجها فهي (طالق، و) (١) كل جارية يشتريها فهي حرة (فقال) (٢) : اما انا فلو كنت لم انكح، ولم (اشتر) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (بياض، غير واضحة).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [هـ]: (أشترى)، وفي [ط]: (أنسير)، وفي [أ، ب]: (أتسر).

حدثنا ابو بكر، قال: نا إسماعيل ابن علية، عن قدامة، قال: قلت لسالم بن عبد الله: رجل قال: كل امراة يتزوجها فهي طالق، وكل جارية يشتريها فهي حرة؟ فقال:" اما انا فلو كنت لم انكح ولم اشتر".
حضرت قدامہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبد اللہ رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی یہ کہے کہ میں اگر کسی عورت سے شادی کروں تو اسے طلاق ہے اور اگر کوئی باندی خریدوں تو وہ آزاد ہے، اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر میں اس کی جگہ ہوتا تو نہ شادی کرتا اور نہ کوئی باندی خریدتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18802]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18802، ترقيم محمد عوامة 18147)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 18148 ترقیم الشثری: -- 18803
١٨٨٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن إسماعيل عن (الشعبي) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
حدثنا ابو بكر، قال: نا وكيع، عن إسماعيل، عن الشعبي،
حضرت شعبی رحمہ اللہ اور ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ یہ کہے کہ جس عورت سے بھی میں شادی کروں (اسے طلاق ہے) تو یہ کوئی چیز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18803]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18803، ترقيم محمد عوامة 18148)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 18804
١٨٨٠٤ - وعن سفيان عن منصور عن إبراهيم (قالا) (١) : إذا قال: كل (فليس) (٢) بشيء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، س، ك]: (قال).
(٢) في [س]: (ليس).

وعن سفيان، عن منصور، عن إبراهيم، قالا:" إذا قال كل ؛ فليس بشيء"
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ اور حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر وہ یہ کہے کہ جس عورت سے بھی میں شادی کروں (اسے طلاق ہے) تو یہ کوئی چیز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18804]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18804، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 18149 ترقیم الشثری: -- 18805
١٨٨٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن الزهري ومكحول في الرجل يقول: كل امراة (اتزوجها) (١) فهي طالق، انهما (كانا) (٢) يوجبان ذلك عليه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (يتزوجها).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ط، ك]: زيادة (كانا).

حدثنا ابو بكر، قال: نا عيسى بن يونس، عن الاوزاعي، عن الزهري، ومكحول في الرجل يقول: كل امراة اتزوجها فهي طالق؟" انهما كانا يوجبان ذلك عليه"
حضرت زہری رحمہ اللہ اور حضرت مکحول رحمہ اللہ سے اس بارے میں منقول ہے کہ اگر کوئی شخص یہ کہتا تھا کہ جس عورت سے میں شادی کروں تو اسے طلاق ہے وہ اس بات کو لازم قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18805]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18805، ترقيم محمد عوامة 18149)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 18150 ترقیم الشثری: -- 18806
١٨٨٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا ابو اسامة قال: نا عبد الملك بن ابي سليمان ⦗١٢٠⦘ قال: سالت سعيد بن جبير عن الرجل يقول: كل امراة اتزوجها فهي طالق قال: كيف تطلق ما لا تملك، إنما الطلاق بعد النكاح.
حدثنا ابو بكر، قال: نا ابو اسامة، قال: نا عبد الملك بن ابي سليمان، قال: سالت سعيد بن جبير عن الرجل , يقول: كل امراة اتزوجها فهي طالق؟ قال:" كيف تطلق ما لا تملك؟ إنما الطلاق بعد النكاح"
حضرت عبد الملک بن ابی سلیمان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں جس عورت سے شادی کروں اسے طلاق ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ جس کے تم مالک نہیں اسے طلاق کیسے دے سکتے ہو؟ طلاق تو نکاح کے بعد ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18806]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18806، ترقيم محمد عوامة 18150)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں