الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
206. ما قالوا في الرجل يحلف على الشيء بالطلاق فينسى فيفعله أو العتاق
اگر کوئی شخص کسی عمل پر طلاق یاآزادی کی قسم کھائے او رپھر بھول کر وہ کام کرلے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19388 ترقیم الشثری: -- 20166
٢٠١٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا حاتم بن وردان عن يونس قال: كان الحسن يقول: لو ان رجلا قال: إن دخلت دار بني فلان فامراتي طالق، فينسى فيدخلها او دخلها وهو لا يعلم، قال: كان يجعله مثل (العمد) (١) إلا ان يشترط فيقول: إلا ان انسى.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، س، ط، هـ]: (العهد).
حضرت حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اگر میں فلاں کے گھر میں داخل ہوا تو میری بیوی کو طلاق ہے، پھر وہ بھول کر اس گھر میں داخل ہوگیا یا بغیر علم کے وہاں داخل ہوگیا تو یہ جان بوجھ کرجانے کی طرح ہوگا۔ البتہ اگر اس نے قسم کھاتے ہوئے بھول وغیرہ کو مستثنیٰ کیا تھا تو پھر طلاق نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20166]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20166، ترقيم محمد عوامة 19388)
ترقیم عوامۃ: 19389 ترقیم الشثری: -- 20167
٢٠١٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا يحيى بن سليم عن عبد الله بن عثمان قال: حلف اخي (عمر) (١) بن عثمان (بعتق) (٢) جارية له الا يشرب من (يدها) (٣) ، إلى ⦗٤٣٧⦘ اجل ضربه فنسي قبل الاجل، فشرب، (فاستفتيت) (٤) له عطاء ومجاهدا وسعيد بن جبير وعليا الازدي وكلهم راى انها حرة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عمرو).
(٢) في [س، هـ]: (يعتق).
(٣) في [أ، س، ط، هـ]: (مدها).
(٤) في [ط]: (فاستقيقت)، وفي [ع]: (فاستبقيت).
حضرت عبداللہ بن عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے بھائی عمر بن عثمان رحمہ اللہ نے اس بات کی قسم کھائی کہ فلاں مدت تک اگر فلاں باندی کے ہاتھ سے پیوں تو وہ آزاد ہے۔ پھر وہ مدت پوری ہونے سے پہلے بھول گئے اور اس کے ہاتھ سے پی لیا۔ میں نے حضرت عطاء، حضرت مجاہد، حضرت سعید بن جبیر اور حضرت علی ازدی رحمہم اللہ سے اس بارے میں سوال کیا تو ان سب نے یہی کہا کہ وہ آزاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20167]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20167، ترقيم محمد عوامة 19389)
ترقیم عوامۃ: 19390 ترقیم الشثری: -- 20168
٢٠١٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا يحيى بن سليم قال: نا بهذا الحديث ابن جريج فانكر ان يكون (١) عطاء يرى في النسيان شيئا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، س، ز، ط، ك]: زيادة (كان).
حضرت یحییٰ بن سلیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن جریج رحمہ اللہ نے ہمیں یہ حدیث بیان کی تو انہوں نے اس بات کا انکار کیا کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ بھول کی صورت میں کوئی چیز لازم سمجھتے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20168]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20168، ترقيم محمد عوامة 19390)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20169
٢٠١٦٩ - قال: وقال عطاء: بلغني ان رسول الله ﷺ قال:"إن الله تجاوز لامتي عن ثلاث: عن الخطا والنسيان وما استكرهوا عليه" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، عطاء تابعي.
(وہ فرماتے ہیں کہ) حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے میری امت سے تین چیزوں کو معاف کردیا ہے: خطا، بھول اور وہ کام جس پر انہیں مجبور کیا گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20169]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20169، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 19391 ترقیم الشثری: -- 20170
٢٠١٧٠ - حدثنا ابو بكر قال: (حدث عن) (١) ابن مبارك (عن معمر) (٢) عن الزهري.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (نا عليٌّ).
(٢) سقط من: [ب].
حضرت زہری رحمہ اللہ اور حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ بھول کردی گئی طلاق کو نافذ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20170]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20170، ترقيم محمد عوامة 19391)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 20171
٢٠١٧١ - وعن معمر عن سعيد بن عبد الرحمن عن (عمر بن) (١) عبد العزيز (انهما) (٢) كانا يوجبان طلاق النسيان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س، ط، هـ].
(٢) في [ط]: (أنها).
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ سے بھی روایت ہے کہ وہ دونوں (یعنی وہ اور حضرت زہری رحمہ اللہ) بھول کر دی گئی طلاق کو لازم قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20171]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20171، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 19392 ترقیم الشثری: -- 20172
٢٠١٧٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا عمر عن ابن جريج عن (عبد الكريم) (١) (ابي) (٢) امية عن اصحاب عبد الله بن مسعود انه جائز عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، هـ]: (عبد العزيز بن).
(٢) سقط من: [س].
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب اس طلاق کو نافذ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20172]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20172، ترقيم محمد عوامة 19392)