الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
231. من قال: الرضاع على الرجال دون النساء
جن حضرات کے نزدیک بچے کے دودھ کا انتظام مرد کے ذمہ ہے عورت کے ذمہ نہیں
ترقیم عوامۃ: 19502 ترقیم الشثری: -- 20291
٢٠٢٩١ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الله بن إدريس عن ابن جريج عن عمرو ابن شعيب عن سعيد بن المسيب ان عمر بن الخطاب اوقف بني عم (منفوس) (١) كلالة برضاعه على ابن (عم) (٢) له (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (منقوس)، وفي [ك]: (متعوس)، والمنفوس الرضيع الذي لا زالت أمه في النفاس.
(٢) في [س، هـ]: (عمر)، ولعل ابن عمه هذا أقرب عصبته.
(٣) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک ایسے نومولود بچے کے دودھ کا انتظام، جو کلالہ تھا (یعنی اس کا باپ نہ تھا)، اس کے چچا زاد مردوں پر لازم کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20291]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20291، ترقيم محمد عوامة 19502)
ترقیم عوامۃ: 19503 ترقیم الشثری: -- 20292
٢٠٢٩٢ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة (١) عن الحسن: ﴿وعلى الوارث مثل ذلك﴾ قال: على الرجال دون النساء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (و).
حضرت حسن رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَعَلَی الْوَارِثِ مِثْلُ ذَلِکَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ بچے کے دودھ کا انتظام مرد کے ذمہ ہے عورت کے ذمہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20292]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20292، ترقيم محمد عوامة 19503)
ترقیم عوامۃ: 19504 ترقیم الشثری: -- 20293
٢٠٢٩٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا معتمر بن سليمان عن يونس عن الحسن سئل عن صبي له ام وعم، والام موسرة والعم معسر (فقال) (١) : النفقة على العم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (قال).
حضرت حسن رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اس بچے کی ماں مال دار ہے جبکہ چچا غریب ہے، دودھ کے انتظام کی ذمہ داری کس پر ہوگی؟ انہوں نے فرمایا کہ نفقہ چچاپرلازم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20293]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20293، ترقيم محمد عوامة 19504)
ترقیم عوامۃ: 19505 ترقیم الشثری: -- 20294
٢٠٢٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن مطرف عن إسماعيل (عن الحسن) (١) عن زيد بن ثابت قال: إذا كان عم وام، فعلى الام بقدر ميراثها، وعلى العم بقدر ميراثه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س، ط، هـ].
(٢) ضعيف؛ لحال إسماعيل بن إبراهيم الأحول.
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب ماں بھی ہو اور چچا بھی تو ماں کی ذمہ داری اس کی میراث کے بقدر اور چچا کی ذمہ داری اس کی میراث کے بقدر ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20294]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20294، ترقيم محمد عوامة 19505)