الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
246. ما قالوا في الحرة تجبر على رضاع ابنها؟
آزاد عورت کو بچے کو دودھ پلانے پر مجبو رکیا جائے گا یا نہیں؟
ترقیم عوامۃ: 19544 ترقیم الشثری: -- 20335
٢٠٣٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: نا معاذ بن معاذ عن اشعث عن الحسن انه قال: لا تجبر المراة على الرضاع، وتجبر ام الولد.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آزاد عورت کو بچے کو دودھ پلانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا جبکہ ام ولد کو مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20335]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20335، ترقيم محمد عوامة 19544)
ترقیم عوامۃ: 19545 ترقیم الشثری: -- 20336
٢٠٣٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: نا هشيم عن جويبر عن الضحاك قال: إذا كان ⦗٤٨٣⦘ للمراة صبي مرضع، فهي احق به، (ولها اجر) (١) (رضاع) (٢) مثلها إن قبلته، وإن لم تقبله استرضع له من (غيرها) (٣) إن قبل الصبي من غيرها فذلك؛ وإن لم (يقبل) (٤) جبرت على رضاعه واعطيت (اجر) (٥) مثلها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س، ز، ك]: (وأنا أحد)، وفي [ط]: (ولها أجرة).
(٢) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (الرضاع).
(٣) في [س]: (غيره).
(٤) في [س، ط، هـ]: (تقبل).
(٥) في [هـ]: (أجرًا).
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی عورت کا دودھ پینے والا بچہ ہو تو وہ اس کو دودھ پلانے کی زیادہ حقدار ہے، اور اس اس جیسی عورتوں کے برابر بدلہ ملے گا اگر وہ دودھ پلانے کو قبول کرلے۔ اور اگر وہ قبول نہ کرے تو کسی اور سے دودھ پلوایا جائے گا۔ اگر بچہ کسی اور عورت کا دودھ پینے لگے تو ٹھیک ورنہ اس کی ماں کو دودھ پلانے پر مجبور کیا جائے گا اور اسے اس کی قیمت دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20336]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20336، ترقيم محمد عوامة 19545)
ترقیم عوامۃ: 19546 ترقیم الشثری: -- 20337
٢٠٣٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن شريك عن عطاء عن سعيد بن جبير: ﴿وإن تعاسرتم فسترضع له اخرى﴾ [الطلاق: ٦] ، قال: إذا قام الرضاع على شيء فالام احق به.
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ قرآن مجید کی آیت { وَإِنْ تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَہُ أُخْرَی } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اگر رضاعت کسی چیز پر قائم ہو تو ماں اس کی زیادہ حقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20337]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20337، ترقيم محمد عوامة 19546)
ترقیم عوامۃ: 19547 ترقیم الشثری: -- 20338
٢٠٣٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع قال: (نا) (١) سفيان إذا كان الولد لا ياخذ من غيرها وخشي عليه (جبرت) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (تنا)، وفي [ع]: (قال).
(٢) في [ز]: (خيرت).
حضرت سفیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر بچہ کسی اور عورت کا دودھ نہ پئے اور اس کی جان کو خطرہ ہو تو ماں کو ہی دودھ پلانے پر مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20338]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20338، ترقيم محمد عوامة 19547)