🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. إذا أرسله ونسي أن يسمي الله
اگر کوئی شکاری کتے کو روانہ کرتے وقت اللہ کا نام لینا بھول گیا تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19950 ترقیم الشثری: -- 20760
٢٠٧٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: نا حفص بن غياث عن حجاج قال: سالت عطاء عن الرجل ينسى ان يسمي على كلبه فيقتل قال: ياكل.
حضرت حجاج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص کتے کو روانہ کرتے وقت اس پر بسم اللہ پڑھنا بھول گیا اور کتے نے شکار کو مار ڈالا تو کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے کھالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20760]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20760، ترقيم محمد عوامة 19950)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19951 ترقیم الشثری: -- 20761
٢٠٧٦١ - حدثنا ابو بكر قال: نا وكيع عن سفيان (عن) (١) ابن حرملة عن سعيد ابن المسيب في الرجل يرسل كلبه وينسى ان يسمي قال: لا باس به.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط (عن) من: [أ، س، ط، هـ].
حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کتے کو روانہ کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20761]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20761، ترقيم محمد عوامة 19951)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19952 ترقیم الشثری: -- 20762
٢٠٧٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: (نا) (١) (اسباط) (٢) عن مغيرة بن مسلم عن عمرو ابن دينار عن ابن عباس قال: سئل عن رجل ارسل كلبه ولم يسم قال: المسلم فيه اسم الله ﷿ (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (حدثنا).
(٢) في [ب]: (أشباط).
(٣) صحيح.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص اپنے کتے کو شکار پر چھوڑتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہر مسلمان کے دل میں اللہ کا نام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20762]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20762، ترقيم محمد عوامة 19952)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19953 ترقیم الشثری: -- 20763
٢٠٧٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الاعلى قال: نا معمر عن الزهري قال: إذا ارسل كلبه فنسي ان يسمي فلياكل.
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کتے کو روانہ کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا تو پھر بھی شکار کو کھالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20763]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20763، ترقيم محمد عوامة 19953)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19954 ترقیم الشثری: -- 20764
٢٠٧٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: نا عبد الوهاب عن سعيد عن قتادة في الرجل يرسل كلبه وصقره فينسى ان يسمي فيقتله قال: ياكل.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے کتے یا شکرے کو شکار پر چھوڑتے وقت بسم اللہ پڑھنا بھول گیا اور اس نے شکار کو مار ڈالا تو وہ اس شکار کو کھا سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20764]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20764، ترقيم محمد عوامة 19954)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں